🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
46. بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّيْبِ وَالْخِضَابِ .
سفید بالوں اور خضاب لگانے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8780
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ: سُئِلَ أَنَسٌ عَنْ خِضَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمْ يَكُنْ شَابَ إِلَّا يَسِيرًا، وَلَكِنَّ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ بَعْدَهُ خَضَبَا بِالْحِنَّاءِ وَالْكَتَمِ.
قَالَ: وَجَاءَ أَبُو بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - بِأَبِيهِ أَبِي قُحَافَةَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ يَحْمِلُهُ، حَتَّى وُضِعَ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأَبِي بَكْرٍ رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْهِ وَرِضْوَانُهُ:" لَوْ أَقْرَرْتَ الشَّيْخَ فِي بَيْتِهِ لَأَتَيْنَاهُ تَكْرِمَةً لِأَبِي بَكْرٍ". فَأَسْلَمَ وَرَأْسُهُ وَلِحْيَتُهُ كَالثَّغَامَةِ بَيَاضًا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" غَيِّرُوهُمَا، وَجَنِّبُوهُ السَّوَادَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَفِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
محمد بن سیرین بیان کرتے ہیں: سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خضاب کے بارے میں دریافت کیا گیا: تو انہوں نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صرف معمولی سے بال سفید تھے۔ آپ کے بعد سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ مہندی اور کتم کا خضاب لگایا کرتے تھے۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ فتح مکہ کے دن اپنے والد سیدنا ابوقحافہ رضی اللہ عنہ کو اٹھا کر لائے، اور انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بٹھا دیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: تم ان بزرگ کو اپنے گھر میں ہی رہنے دیتے، ہم ان کے پاس چلے جاتے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی عزت افزائی کے لئے یہ بات ارشاد فرمائی، سیدنا ابوقحافہ رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کر لیا ان کے سر اور داڑھی کے بال ثغامہ (نامی پھول) کی طرح سفید تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انہیں تبدیل کر دو لیکن سیاہ رنگ استعمال کرنے سے اجتناب کرنا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے۔ امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ صحیح میں اس کا کچھ حصہ منقول ہے امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8780]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (2831) اخرجه احمد فى المسند (160/3)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 5556، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12224، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5112»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 8780 in Urdu