الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
46. بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّيْبِ وَالْخِضَابِ .
سفید بالوں اور خضاب لگانے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8773
عَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ شَابَ شَيْبَةً فِي الْإِسْلَامِ كَانَتْ لَهُ نُورًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ عِنْدَ ذَلِكَ: فَإِنَّ رِجَالًا يَنْتِفُونَ الشَّيْبَ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ شَاءَ فَلْيَنْتِفْ نُورَهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اسلام کی حالت میں بوڑھا ہو جائے (یا اس کے بال سفید ہو جائیں) تو یہ اس کے لئے قیامت کے دن نور ہوں گے“۔ آپ کے پاس موجود ایک صاحب نے آپ کی خدمت میں عرض کی: کچھ لوگ سفید بال اکھاڑ لیتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص چاہے وہ اپنے نور کو اکھاڑ لے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8773]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2973) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (304/18) اخرجه أحمد فى المسند (20/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23433، وأخرجه مسند البزار برقم: 3755، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5489»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 8774
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ عُمَرَ كَانَ لَا يُغَيِّرُ شَيْبَهُ، فَقِيلَ لَهُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ أَلَا تُغَيِّرُ، فَقَدْ كَانَ أَبُو بَكْرٍ يُغَيِّرُ؟ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ شَابَ شَيْبَةً فِي الْإِسْلَامِ كَانَتْ لَهُ نُورًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ" وَمَا إِنَّا نُغَيِّرُ شَيْئًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اپنے سفید بال متغیر نہیں کرتے تھے (یعنی ان پر خضاب نہیں لگاتے تھے) ان سے اس بارے میں بات کی گئی، اے امیرالمؤمنین! آپ ان کا متغیر نہیں کرتے جبکہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ متغیر کر لیتے تھے (یعنی خضاب لگا لیتے تھے) تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس شخص کے اسلام کے دوران بال سفید ہو جائیں، تو یہ اس کے لئے قیامت کے دن نور ہوں گے“۔ (پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) تو میں، اس میں سے کچھ بھی تبدیل نہیں کروں گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اور معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سوید بن عبدالعزیز ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8774]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1846) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (58)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 58، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1028، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4136/2»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 8775
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ شَابَ شَيْبَةً فِي الْإِسْلَامِ كَانَتْ لَهُ نُورًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ طَرِيفُ بْنُ زَيْدٍ، قَالَ الْعُقَيْلِيُّ: لَا يُتَابَعُ عَلَى هَذَا الْحَدِيثِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ طَرِيفُ بْنُ زَيْدٍ، قَالَ الْعُقَيْلِيُّ: لَا يُتَابَعُ عَلَى هَذَا الْحَدِيثِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اسلام میں بوڑھا ہو جائے (یعنی اس کے بال سفید ہو جائیں) تو یہ اس کے لئے قیامت کے دن نور ہوں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی طریف بن زید ہے عقیلی کہتے ہیں: اس حدیث کی متابعت نہیں کی گئی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8775]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی طریف بن زید ہے عقیلی کہتے ہیں: اس حدیث کی متابعت نہیں کی گئی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8775]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1028)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8776
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَنْتِفُوا الشَّيْبَ فَإِنَّهُ نُورٌ، مَنْ شَابَ شَيْبَةً فِي الْإِسْلَامِ كُتِبَ لَهُ بِهَا عَشْرُ حَسَنَاتٍ، وَحُطَّ عَنْهُ بِهَا خَطِيئَةٌ، وَرُفِعَ لَهُ بِهَا دَرَجَةٌ".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم سفید بال نہ اکھیڑو کیونکہ یہ نور ہیں جو شخص اسلام میں سفید بالوں والا ہو جائے، تو اس کے عوض میں اس شخص کے لئے دس نیکیاں نوٹ کی جائیں گی اور اس کے عوض میں اس کے ایک گناہ کو مٹا دیا جائے گا، اور اس کے عوض میں اس کا ایک درجہ بلند کیا جائے گا“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابوداؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8776]
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابوداؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8776]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8777
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَقُولُ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى -: إِنِّي لَأَسْتَحِي مِنْ عَبْدِي وَأَمَتِي [ يَشِيبَانَ فِي الْإِسْلَامِ ] ، فَتَشِيبُ لِحْيَةُ عَبْدِي وَرَأْسُ أَمَتِي فِي الْإِسْلَامِ أُعَذِّبُهُمَا [ فِي النَّارِ ] بَعْدَ ذَلِكَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ نُوحُ بْنُ ذَكْوَانَ، وَغَيْرُهُ مِنَ الضُّعَفَاءِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ نُوحُ بْنُ ذَكْوَانَ، وَغَيْرُهُ مِنَ الضُّعَفَاءِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ”مجھے اپنے بندے اور اپنی کنیز سے حیاء آتی ہے جن کے اسلام میں بال سفید ہو جاتے ہیں میرے بندے کی داڑھی کے بال سفید ہو جاتے ہیں اور میری کنیز کے سر کے بال اسلام میں سفید ہو جاتے ہیں (تو مجھے اس بات سے حیاء آتی ہے) کہ میں اس کے بعد بھی انہیں جہنم میں عذاب دوں“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی نوح بن ذکوان ہے، اور اس کے علاوہ دیگر ضعیف راوی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8777]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی نوح بن ذکوان ہے، اور اس کے علاوہ دیگر ضعیف راوی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8777]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابويعليٰ فى المسند (2764)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4137/1»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 8778
وَعَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي وَسَأَلْتُهُ؟ فَقَالَ: كَانَ خِضَابُنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْوَرْسَ وَالزَّعْفَرَانَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا بَكْرِ بْنِ عِيسَى، وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا بَكْرِ بْنِ عِيسَى، وَهُوَ ثِقَةٌ.
ابومالک اشجعی بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے والد کو سنا میں نے ان سے سوال کیا، تو انہوں نے بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ہم ورس اور زعفران خضاب کے طور پر لگاتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف بکر بن عیسیٰ کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8778]
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف بکر بن عیسیٰ کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8778]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2975) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8176) اخرجه احمد فى المسند (472/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15452، وأخرجه مسند البزار برقم: 2772، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8176»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 8779
وَعَنِ الْحَكَمِ بْنِ عَمْرٍو الْغِفَارِيِّ قَالَ: دَخَلْتُ أَنَا وَأَخِي رَافِعُ بْنُ عَمْرٍو عَلَى أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ - رَحِمَهُ اللَّهُ - وَأَنَا مَخْضُوبٌ بِالْحِنَّاءِ وَأَخِي مَخْضُوبٌ بِالصُّفْرَةِ فَقَالَ لِي عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَحِمَهُ اللَّهُ: هَذَا خِضَابُ الْإِسْلَامِ وَقَالَ لِأَخِي: هَذَا خِضَابُ الْإِيمَانِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ حَبِيبٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ حَبِيبٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
حکم بن عمرو غفاری بیان کرتے ہیں: میں اور میرا بھائی رافع بن عمرو، امیرالمؤمنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے میں نے مہندی کا خضاب لگایا ہوا تھا، اور میرے بھائی نے زرد خضاب لگایا ہوا تھا سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے میرے بارے میں فرمایا یہ اسلام کا خضاب ہے، اور میرے بھائی کے لئے فرمایا یہ ایمان کا خضاب ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالصمد بن حبیب ہے یحیی بن معین نے اسے ثقہ قرار دیا ہے امام أحمد نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8779]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالصمد بن حبیب ہے یحیی بن معین نے اسے ثقہ قرار دیا ہے امام أحمد نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8779]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8780
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ: سُئِلَ أَنَسٌ عَنْ خِضَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمْ يَكُنْ شَابَ إِلَّا يَسِيرًا، وَلَكِنَّ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ بَعْدَهُ خَضَبَا بِالْحِنَّاءِ وَالْكَتَمِ.
قَالَ: وَجَاءَ أَبُو بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - بِأَبِيهِ أَبِي قُحَافَةَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ يَحْمِلُهُ، حَتَّى وُضِعَ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأَبِي بَكْرٍ رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْهِ وَرِضْوَانُهُ:" لَوْ أَقْرَرْتَ الشَّيْخَ فِي بَيْتِهِ لَأَتَيْنَاهُ تَكْرِمَةً لِأَبِي بَكْرٍ". فَأَسْلَمَ وَرَأْسُهُ وَلِحْيَتُهُ كَالثَّغَامَةِ بَيَاضًا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" غَيِّرُوهُمَا، وَجَنِّبُوهُ السَّوَادَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَفِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

محمد بن سیرین بیان کرتے ہیں: سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خضاب کے بارے میں دریافت کیا گیا: تو انہوں نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صرف معمولی سے بال سفید تھے۔ آپ کے بعد سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ مہندی اور کتم کا خضاب لگایا کرتے تھے۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ فتح مکہ کے دن اپنے والد سیدنا ابوقحافہ رضی اللہ عنہ کو اٹھا کر لائے، اور انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بٹھا دیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: تم ان بزرگ کو اپنے گھر میں ہی رہنے دیتے، ہم ان کے پاس چلے جاتے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی عزت افزائی کے لئے یہ بات ارشاد فرمائی، سیدنا ابوقحافہ رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کر لیا ان کے سر اور داڑھی کے بال ثغامہ (نامی پھول) کی طرح سفید تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انہیں تبدیل کر دو لیکن سیاہ رنگ استعمال کرنے سے اجتناب کرنا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے۔ امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ صحیح میں اس کا کچھ حصہ منقول ہے امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8780]

تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (2831) اخرجه احمد فى المسند (160/3)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 5556، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12224، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5112»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8781
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى مَشْيَخَةٍ مِنَ الْأَنْصَارِ بِيضٌ لِحَاهُمْ، فَقَالَ:" يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ، حَمِّرُوا وَصَفِّرُوا، وَخَالِفُوا أَهْلَ الْكِتَابِ". فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي بَابِ النَّهْيِ عَنْ لِبَاسِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا الْقَاسِمِ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي بَابِ النَّهْيِ عَنْ لِبَاسِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا الْقَاسِمِ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کچھ انصاری بزرگوں کے پاس تشریف لائے جن کی داڑھیاں سفید تھیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے انصار کے گروہ! سرخ اور زرد رنگ لگا لو اور اہل کتاب کے برخلاف کرو۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے جو اس سے پہلے اس کو پہننے کی ممانعت سے متعلق باب میں گزر چکی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف قاسم نامی راوی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے اس کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے جو نقصان دہ نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8781]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (264/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21780»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8782
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَشَبَّهُوا بِالْأَعَاجِمِ غَيِّرُوا اللِّحَى".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ كُرَيْبٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ كُرَيْبٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”عجمیوں کے ساتھ مشابہت اختیار نہ کرو اور داڑھی (کا سفید رنگ) تبدیل کر لو“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن کریب ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8782]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن کریب ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8782]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2979)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف