🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
103. بَابٌ فِي الْبِدَعِ وَالْأَهْوَاءِ .
بدعتوں اور نفسانی خواہشات کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 892
وَعَنْ غُضَيْفِ بْنِ الْحَارِثِ الثُّمَالِيِّ قَالَ: بَعَثَ إِلَيَّ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مَرْوَانَ فَقَالَ: يَا أَبَا سُلَيْمَانَ، إِنَّا قَدْ جَمَعْنَا النَّاسَ عَلَى أَمْرَيْنِ، فَقَالَ: وَمَا هُمَا؟ قَالَ: رَفْعُ الْأَيْدِي عَلَى الْمَنَابِرِ يَوْمَ الْجُمْعَةِ، وَالْقَصَصُ بَعْدَ الصُّبْحِ وَالْعَصْرِ، فَقَالَ: [ أَمَا ] إِنَّهُمَا مِثْلُ بِدْعَتِكُمْ عِنْدِي، وَلَسْتُ بِمُجِيبِكُمْ إِلَى شَيْءٍ مِنْهُمَا. قَالَ: لِمَ؟ قَالَ: لِأَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا أَحْدَثَ قَوْمٌ بِدْعَةً إِلَّا رُفِعَ مِثْلَهَا مِنَ السُّنَّةِ، فَتَمَسُّكٌ بِسُنَّةٍ خَيْرٌ مِنْ إِحْدَاثِ بِدْعَةٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.
حضرت غضیف بن حارث ثمالی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: عبدالملک بن مروان نے مجھے پیغام بھیج کر بلوایا، اُس نے کہا: اے ابوسلیمان! ہم نے دو معاملوں کے حوالے سے لوگوں کو جمع کیا ہے، حضرت غضیف رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: وہ دو معاملے کیا ہیں؟ عبدالملک بن مروان نے کہا: جمعہ کے دن منبر پر ہاتھ بلند کرنا، اور صبح و عصر کی نماز کے بعد درس دینا (یا وعظ کرنا)، تو حضرت غضیف بن حارث رضی اللہ عنہ نے کہا: میرے نزدیک یہ دونوں چیزیں تمہاری بدعت کی مانند ہیں، اور میں تمہیں ان دونوں میں سے کسی کی اجازت نہیں دوں گا، عبدالملک بن مروان نے دریافت کیا: وہ کیوں؟ تو حضرت غضیف رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ” جو بھی قوم بدعت ایجاد کرتی ہے، تو اس (بدعت) کی مانند کوئی سنت اٹھا لی جاتی ہے، تو سنت کو مضبوطی سے تھام کے رکھنا، بدعت ایجاد کرنے سے بہتر ہے۔،،
یہ روایت امام احمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن عبداللہ بن ابومریم ہے، اور وہ منکر الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 892]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 105/4290، اورده المؤلف فى زوائد المسند 197 اورده المؤلف فى كشف الاستار 131، أخرجه مسند أحمد برقم: 16522»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 892 in Urdu