🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابُ الْخُلَفَاءِ الْأَرْبَعَةِ
چار خلفاء کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8923
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: لَمَّا مَاتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَظَرَ الْمُسْلِمُونَ خَيْرَهُمْ فَاسْتَخْلَفُوهُ، وَهُوَ أَبُو بَكْرٍ فَلَمَّا مَاتَ نَظَرُ خَيْرَ الْمُسْلِمِينَ فَاسْتَخْلَفُهُ عَلَيْهِمْ وَهُوَ عُمَرُ، فَلَمَّا مَاتَ عُمَرُ - أَوْ قُتِلَ - نَظَرَ الْمُسْلِمُونَ خَيْرَهُمْ فَاسْتَخْلَفُوهُ وَهُوَ عُثْمَانُ، إِنْ تَقْتُلُوهُ فَائْتَوِنِي بِخَيْرٍ مِنْهُ وَاللَّهِ مَا أَرَى أَنْ تَفْعَلُوا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ حَسَّانَ الْعَطَّارُ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا تو مسلمانوں نے اپنے سب سے بہتر شخص کا جائزہ لیا اور انہیں خلیفہ بنا دیا اور وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ تھے پھر جب ان کا انتقال ہوا تو مسلمانوں نے اپنے سب سے بہتر شخص کا جائزہ لیا اور اسے اپنا خلیفہ بنا دیا اور وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تھے جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو شہید کر دیا گیا تو مسلمانوں نے اپنے سب سے بہتر شخص کا جائزہ لیا اور انہیں خلیفہ بنا دیا اور وہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ تھے اگر تم انہیں قتل کر دو گے، تو تم میرے پاس ایسے فرد کو لے آؤ جو ان سے زیادہ بہتر ہو اللہ کی قسم! میں یہ نہیں سمجھتا کہ تم ایسا کر پاؤ گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن حسان عطار ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 8923]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13232)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 8923 in Urdu