🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابُ الْخُلَفَاءِ الْأَرْبَعَةِ
چار خلفاء کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8924
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخَذَ حَصَيَاتٍ فَسَبَّحْنَ فِي يَدِهِ، ثُمَّ وَضَعَهُنَّ فَخَرَسْنَ، ثُمَّ أَخَذَهُنَّ فَسَبَّحْنَ فِي يَدِهِ، ثُمَّ أَعْطَاهُنَّ أَبَا بَكْرٍ فَسَبَّحْنَ فِي يَدِهِ، ثُمَّ وَضَعَهُنَّ فَخَرَسْنَ، ثُمَّ أَخَذَهُنَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَبَّحْنَ فِي يَدِهِ، ثُمَّ وَضَعَهُنَّ فَخَرَسْنَ ثُمَّ أَعْطَاهُنَّ عُمَرَ فَسَبَّحْنَ فِي يَدِهِ، ثُمَّ أَخَذَهُنَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَبَّحْنَ فِي يَدِهِ، ثُمَّ وَضَعَهُنَّ فَخَرَسْنَ، ثُمَّ أَعْطَاهُنَّ عُثْمَانَ فَسَبَّحْنَ فِي يَدِهِ، ثُمَّ أَعْطَاهُنَّ عَلِيًّا فَوَضَعَهُنَّ فَخَرَسْنَ.
قَالَ الزُّهْرِيُّ: هِيَ الْخِلَافَةُ الَّتِي أَعْطَاهَا اللَّهُ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَلَهُ طَرِيقٌ أَحْسَنُ مِنْ هَذَا فِي عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ وَإِسْنَادُهُ صَحِيحٌ، وَلَيْسَ فِيهَا قَوْلُ الزُّهْرِيِّ فِي الْخِلَافَةِ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے آپ نے کچھ کنکریاں پکڑیں ان کنکریوں نے آپ کے ہاتھ میں تسبیح پڑھی پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں رکھ دیا تو وہ خاموش ہو گئیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں پکڑ لیا تو انہوں نے آپ کے ہاتھ میں تسبیح پڑھی پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو دیدیں انہوں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں تسبیح پڑھی پھر انہوں نے انہیں رکھ دیا تو وہ خاموش ہو گئیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں لیا تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں تسبیح پڑھی پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں رکھ دیا تو وہ خاموش ہو گئیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو دیدیں، تو انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں تسبیح پڑھی پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں لیا تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں تسبیح پڑھی پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں رکھ دیا تو وہ خاموش ہو گئیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو دیں، تو انہوں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں تسبیح پڑھی پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دیں انہوں نے انہیں رکھ دیا تو وہ خاموش ہو گئیں۔ زہری کہتے ہیں: یہ وہ خلافت تھی، جو اللہ تعالیٰ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو عطا کی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابوحمید ہے، اور وہ ضعیف ہے اس روایت کا ایک اس سے زیادہ عمدہ حوالہ ہے جو ”علامات نبوت“ سے متعلق باب میں آئے گا اس کی سند صحیح ہے، اور اس میں خلافت کے بارے میں زہری کا قول نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 8924]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1266)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 8924 in Urdu