🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. بَابُ الْخُلَفَاءِ الِاثْنَيْ عَشَرَ .
بارہ خلفاء ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8970
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَخْطُبُ عَلَى الْمِنْبَرِ يَقُولُ:" اثْنَا عَشَرَ قَيِّمًا مِنْ قُرَيْشٍ لَا يَضُرُّهُمْ عَدَاوَةُ مَنْ عَادَاهُمْ". فَالْتَفَتُّ خَلْفِي فَإِذَا أَنَا بِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فِي أُنَاسٍ فَأَثْبَتُوا لِي الْحَدِيثَ كَمَا سَمِعْتُ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ مِنْ حَدِيثِهِ وَحَدِيثِ أَبِيهِ فَقَطْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر خطبہ دینے کے دوران یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”بارہ حکمرانوں کا تعلق قریش سے ہو گا، جو شخص ان سے دشمنی رکھے گا اس کی دشمنی انہیں نقصان نہیں پہنچائے گی“۔ میں نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ لوگوں میں موجود تھے، انہوں نے میری اس حدیث کو اسی طرح درست قرار دیا جس طرح میں نے سنی تھی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں صحیح میں، ان کی اور ان کے والد کی نقل کردہ حدیث کا کچھ حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 8970]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2073)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2073»

الحكم على الحديث:
حدیث صحیح بشواھدہ


Majma al-Zawa'id Hadith 8970 in Urdu