الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
30. بَابُ النَّصِيحَةِ لِلْأَئِمَّةِ وَكَيْفِيَّتِهَا .
حکمرانوں کے لئے خیرخواہی اور خیرخواہی کی کیفیت کا بیان
حدیث نمبر: 9162
وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ أَنَّ عِيَاضَ بْنَ غَنْمٍ وَقَعَ عَلَى صَاحِبِ دَارٍ حِينَ فُتِحَتْ، فَأَتَاهُ هِشَامُ بْنُ حَكِيمٍ فَأَغْلَظَ لَهُ الْقَوْلَ وَمَكَثَ لَيَالِيَ فَأَتَاهُ هِشَامٌ يَعْتَذِرُ إِلَيْهِ فَقَالَ: يَا عِيَاضُ أَلَمْ تَعْلَمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عَذَابًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَشَدُّ النَّاسِ عَذَابًا لِلنَّاسِ فِي الدُّنْيَا"؟.
فَقَالَ لَهُ عِيَاضٌ: إِنَّا قَدْ سَمِعْنَا الَّذِي سَمِعْتَ، وَرَأَيْنَا الَّذِي رَأَيْتَ، وَصَحِبْنَا مَنْ صَحِبْتَ، أَوَلَمْ تَسْمَعْ يَا هِشَامُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ كَانَتْ عِنْدَهُ نَصِيحَةٌ" فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِنَحْوِهِ.
وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ وَإِسْنَادُهُ مُتَّصِلٌ.
فَقَالَ لَهُ عِيَاضٌ: إِنَّا قَدْ سَمِعْنَا الَّذِي سَمِعْتَ، وَرَأَيْنَا الَّذِي رَأَيْتَ، وَصَحِبْنَا مَنْ صَحِبْتَ، أَوَلَمْ تَسْمَعْ يَا هِشَامُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ كَانَتْ عِنْدَهُ نَصِيحَةٌ" فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِنَحْوِهِ.
وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ وَإِسْنَادُهُ مُتَّصِلٌ.
جبیر بن نفیر بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا عیاض بن غنم رضی اللہ عنہ نے ایک گھر کے مالک کو کوڑے لگائے، یہ اُس علاقے کے فتح ہونے کے بعد کی بات ہے، تو ہشام بن حکیم نے اس بارے میں ان پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا، کچھ دن گزرنے کے بعد، ہشام بن حکیم، اُن کے پاس آئے اور ان کے سامنے معذرت پیش کی، اور یہ کہا: اے عیاض! کیا آپ نہیں جانتے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”لوگوں میں، قیامت کے دن سب سے زیادہ شدید عذاب، اُس شخص کو ہو گا، جو دنیا میں، لوگوں کو سب سے زیادہ سخت عذاب دیتا ہو گا“۔ تو سیدنا عیاض بن غنم رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا: جو آپ نے سنا ہے وہ ہم نے بھی سنا ہے، جو آپ نے دیکھا ہے، وہ ہم نے بھی دیکھا ہے اور ہم بھی اُسی طرح صحابی ہیں، جس طرح آپ صحابی ہیں، لیکن اے ہشام! کیا آپ نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے نہیں سنا ہے: جس شخص کے پاس کوئی نصیحت ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔“ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت ذکر کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں اور اس کی سند متصل ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9162]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (367/17)، أخرجه الأموال لابن زنجويه برقم: 171»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
Majma al-Zawa'id Hadith 9162 in Urdu