الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
32. بَابٌ فِيمَا لِلْإِمَامِ مِنْ بَيْتِ الْمَالِ .
امام کو بیت المال کے بارے مٰں کیا حق حاصل ہے؟
حدیث نمبر: 9169
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زُرَيْرٍ أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ - قَالَ حَسَنٌ: يَوْمَ الْأَضْحَى - فَقَرَّبَ إِلَيْنَا خَزِيرَةً فَقُلْتُ: أَصْلَحَكَ اللَّهُ لَوْ قَرَّبْتَ إِلَيْنَا مِنْ هَذَا الْبَطِّ - يَعْنِي الْوِزَّ - فَإِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - قَدْ أَكْثَرَ الْخَيْرَ. فَقَالَ: يَا ابْنَ زُرَيْرٍ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا يَحِلُّ لِلْخَلِيفَةِ مِنْ مَالِ اللَّهِ إِلَّا قَصْعَتَانِ قَصْعَةٌ يَأْكُلُهَا هُوَ وَأَهْلُهُ وَقَصْعَةٌ يَضَعُهَا بَيْنَ يَدَيِ النَّاسِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
عبداللہ بن زریر بیان کرتے ہیں: وہ سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، حسن نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے: یہ عید الاضحی کے دن کی بات ہے، انہوں نے ہمارے سامنے خزیرہ رکھا، تو میں نے کہا: اللہ تعالیٰ آپ کو ٹھیک رکھے، اگر آپ ہمارے سامنے یہ ”بط“ (کھانے کے لیے) رکھتے، (تو زیادہ مناسب ہوتا) کیونکہ اللہ تعالیٰ نے زیادہ بھلائی عطا کر دی ہے، تو انہوں نے فرمایا: اے ابن زریر! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”کسی خلیفہ کے لئے، اللہ کے مال میں سے، صرف دو پیالے حلال ہیں، ایک وہ پیالہ، جسے وہ اور اُس کے اہل خانہ کھائیں اور ایک وہ پیالہ، جسے وہ لوگوں کے سامنے رکھ دے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9169]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9169]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (578)، أخرجه مسند أحمد برقم: 579»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 9169 in Urdu