الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
32. بَابٌ فِيمَا لِلْإِمَامِ مِنْ بَيْتِ الْمَالِ .
امام کو بیت المال کے بارے مٰں کیا حق حاصل ہے؟
حدیث نمبر: 9170
وَعَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: لَمَّا احْتُضِرَ أَبُو بَكْرٍ قَالَ: يَا عَائِشَةُ انْظُرِي اللِّقْحَةَ الَّتِي كُنَّا نَشْرَبُ مِنْ لَبَنِهَا وَالْجَفْنَةَ الَّتِي كُنَّا نَصْطَبِحُ فِيهَا وَالْقَطِيفَةَ الَّتِي كُنَّا نَلْبَسُهَا، فَإِنَّا كُنَّا نَنْتَفِعُ بِذَلِكَ حِينَ كُنَّا نَلِي أَمْرَ الْمُسْلِمِينَ، فَإِذَا مِتُّ فَارْدُدِيهِ إِلَى عُمَرَ، فَلَمَّا مَاتَ أَبُو بَكْرٍ أَرْسَلَتْ بِهِ إِلَى عُمَرَ، فَقَالَ عُمَرُ: رَحِمَكَ اللَّهُ لَقَدْ أَتْعَبْتَ مَنْ جَاءَ بَعْدَكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا آخری وقت قریب آیا، تو انہوں نے فرمایا: اے عائشہ! وہ اونٹنی جس کا دودھ ہم پیتے تھے، اور وہ پیالہ جس میں ہم کھاتے تھے، اور وہ لحاف جسے ہم اوڑھا کرتے تھے، ہم ان چیزوں سے اُس وقت تک نفع حاصل کرتے رہے، جب تک ہم مسلمانوں کے امور کے نگران رہے، جب میں مر جاؤں گا، تو تم یہ چیزیں عمر کو دے دینا، جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ نے وہ چیزیں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو بھجوا دیں، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ تعالیٰ آپ پر رحم کرے، آپ نے اپنے بعد آنے والے کو مشکل کا شکار کر دیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9170]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9170]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (70)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 9170 in Urdu