الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
56. بَابُ الْحَرَسِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ
اللہ کی راہ میں پہرا دینا
حدیث نمبر: 9488
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" عَيْنَانِ لَا تَمَسُّهُمَا النَّارُ أَبَدًا: عَيْنٌ بَاتَتْ تَكْلَأُ [ الْمُسْلِمِينَ ] فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَعَيْنٌ بَكَتْ مِنْ خَشْيَةِ اللَّهِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" لَا يَرَيَانِ النَّارَ". وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" لَا يَرَيَانِ النَّارَ". وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى ثِقَاتٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: دو قسم کی آنکھوں کو آگ کبھی نہیں چھوئے گی وہ آنکھ جو اللہ کی راہ میں مسلمانوں کی حفاظت کرتے ہوئے رات گزار دے اور وہ آنکھ جو اللہ کی خشیت کی وجہ سے رو پڑے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”وہ آگ کو نہیں دیکھیں گی“ امام ابویعلیٰ کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9488]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1591)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 9488 in Urdu