🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
108. بَابٌ فِي السَّلَبِ .
(مقتول کے) سازوسامان کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9696
وَعَنِ الشَّعْبِيِّ أَنَّ جَرِيرًا بَارَزَ مِهْرَانَ فَقَتَلَهُ، فَقُوِّمَتْ مِنْطَقَتُهُ ثَلَاثِينَ أَلْفًا، وَكَانَ مَنْ بَارَزَ رَجُلًا فَقَتَلَهُ فَلَهُ سَلَبُهُ فَكَتَبُوا إِلَى عُمَرَ فَقَالَ عُمَرُ: لَيْسَ هَذَا مِنَ السَّلَبِ الَّذِي يُعْطَى لَيْسَ مِنَ السِّلَاحِ وَلَا مِنَ الْكُرَاعِ، وَلَمْ يَنْفُلْهُ وَجَعَلَهُ مَغْنَمًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَلَمْ يَقُلْ عَنْ جَرِيرٍ فَهُوَ مُنْقَطِعٌ.
امام شعبی بیان کرتے ہیں: سیدنا جبریر رضی اللہ عنہ نے مہران کو مقابلے کے لئے للکارا اور اسے قتل کر دیا، تو اس کے پٹکے کی قیمت تیس ہزار تھی پہلے یہ ہوتا تھا کہ جب کوئی شخص کسی شخص کو مقابلے کے لئے للکارتا تھا، اور اسے قتل کر دیتا تھا، تو مقتول کا سامان اسے مل جاتا تھا لوگوں نے اس بارے میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو خط لکھا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ اس سامان میں سے نہیں ہے، جو (قتل کرنے والے مسلمان) کو دے دیا جاتا ہے، کیونکہ یہ چیز نہ ہتھیار میں شامل ہے نہ ”کراع“ (یہ لفظ ہتھیاروں اور گھوڑوں دونوں کے لیے استعمال ہوتا ہے) میں شامل ہے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے انعام کے طور پر وہ انہیں نہیں دیا بلکہ اسے مال غنیمت میں شامل کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے انہوں نے یہ بھی نہیں کہا: کہ یہ سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، تو
یہ روایت منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9696]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2212)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع


Majma al-Zawa'id Hadith 9696 in Urdu