الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
108. بَابٌ فِي السَّلَبِ .
(مقتول کے) سازوسامان کا بیان
حدیث نمبر: 9697
وَعَنْ جُنَادَةَ بْنِ أَبِي أُمَيَّةَ قَالَ: نَزَلْنَا دَابِقَ وَعَلَيْنَا أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ فَبَلَغَ حَبِيبَ بْنَ مَسْلَمَةَ أَنَّ صَاحِبَ قُبْرُسَ خَرَجَ يُرِيدُ بِطْرِيقَ أَذْرَبِيجَانَ وَمَعَهُ زُمُرُّدٌ وَيَاقُوتٌ وَلُؤْلُؤٌ وَذَهَبٌ وَدِيبَاجٌ فَخَرَجَ فِي خَيْلٍ فَقَتَلَهُ وَجَاءَ بِمَا مَعَهُ فَأَرَادَ أَبُو عُبَيْدَةَ أَنْ يُخَمِّسَهُ فَقَالَ حَبِيبٌ: لَا تَحْرِمْنِي رِزْقًا رَزَقَنِيهِ اللَّهُ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَعَلَ السَّلَبَ لِلْقَاتِلِ. فَقَالَ مُعَاذٌ: يَا حَبِيبُ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّمَا لِلْمَرْءِ مَا طَابَتْ بِهِ نَفْسُ إِمَامِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ وَاقِدٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ وَاقِدٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
جنادہ بن ابوامیہ بیان کرتے ہیں: ہم نے دابق کے مقام پر پڑاؤ کیا سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ ہمارے امیر تھے حبیب بن مسلمہ کو اس بات کی اطلاع ملی کہ قبرس کا حکمران نکلا ہے اور وہ آذربائیجان کے بطریق (سردار) کے پاس جانا چاہتا ہے اس کے ساتھ زمرد یاقوت موتی سونا اور ریشم ہے، تو حبیب بن مسلمہ کچھ گھڑ سواروں کے ساتھ نکلے انہوں نے اسے قتل کر دیا اور جو کچھ اس کے ساتھ ساز و سامان تھا وہ لے آئے۔ سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے یہ ارادہ کیا کہ اس میں سے خمس نکالیں، تو سیدنا حبیب بن مسلمہ رضی اللہ عنہ نے کہا: کہ آپ مجھے اس رزق سے محروم نہ کریں جو اللہ تعالیٰ نے مجھے عطا کیا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (مقتول کا) ساز و سامان قاتل کو دینے کا حکم دیا ہے، تو سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے کہا: اے حبیب میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”آدمی کے لئے وہی چیز ہو گی جو اس کا حکمران خوش دلی سے اسے دے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن واقد ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9697]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن واقد ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9697]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (3533)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3533، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6735»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 9697 in Urdu