الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
108. بَابٌ فِي السَّلَبِ .
(مقتول کے) سازوسامان کا بیان
حدیث نمبر: 9698
وَعَنِ ابْنِ سِيرِينَ قَالَ: بَارَزَ الْبَرَاءُ بْنُ مَالِكَ أَخُو أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ مَرْزُبَانَ الزَّارَةِ فَقَتَلَهُ فَأَخَذَ سَلَبَهُ فَبَلَغَ سَلَبُهُ ثَلَاثِينَ أَلْفًا [ فَبَلَغَ ذَلِكَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، فََقَالَ لِأَبِي طَلْحَةَ: إِنَّا كُنَّا لَا نُخَمِّسُ السَّلْبَ، وَإِنَّ سَلْبَ الْبَرَاءِ قَدْ بَلَغَ مَالًا كَثِيرًا، فَمَا أَرَانَا إِلَّا خَامِسِيهِ ] .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابن سیرین بیان کرتے ہیں: سیدنا براء بن مالک رضی اللہ عنہ جو سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے بھائی ہیں انہوں نے مرزبان زارہ کو مقابلے کے لئے للکارا اور اسے قتل کر دیا اور اس کا سامان حاصل کر لیا، تو اس کے سامان کی قیمت تیس ہزار تک پہنچتی تھی سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو اس بات کی اطلاع ملی تو انہوں نے سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ہم سلب (یعنی مقتول کے سامان) میں سے خمس نہیں نکالا کرتے تھے براء کا حاصل کیا ہوا سامان بہت زیادہ مال تک پہنچتا ہے، تو میں یہی سمجھتا ہوں کہ ہم اس میں سے خمس نکالیں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9698]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9698]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1180)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 9698 in Urdu