الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
121. بَابُ النَّهْيِ عَنِ النُّهْبَةِ .
لوٹ مار کی ممانعت
حدیث نمبر: 9726
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: نَحَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَزُورًا فَانْتَهَبَهَا النَّاسُ فَنَادَى مُنَادِيهِ:" إِنَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ يَنْهَاكُمْ عَنِ النُّهْبَةِ". فَجَاءَ النَّاسُ بِمَا أَخَذُوا فَقَسَمَهُ بَيْنَهُمْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک اونٹ ذبح کیا لوگوں نے اس کو لوٹنا شروع کیا تو آپ کے منادی نے یہ اعلان کیا کہ بے شک اللہ اور اس کے رسول تمہیں لوٹ مار سے منع کرتے ہیں لوگوں نے جو کچھ لیا تھا اسے لے کر آ گئے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ گوشت ان کے درمیان تقسیم کیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9726]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9726]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (235/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8118، 9446»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 9726 in Urdu