🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
126. بَابُ تَدْوِينِ الْعَطَاءِ .
سرکاری ادائیگیوں کی تدوین
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9773
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَعْطَانَا نَصِيبًا مِنْ خَيْبَرَ، وَأَعْطَانَاهُ أَبُو بَكْرٍ، فَلَمَّا كَانَ عُمَرُ وَكَثُرَ عَلَيْهِ النَّاسُ، أَرْسَلَ إِلَيْنَا ثُمَّ قَالَ: إِنَّ النَّاسَ قَدْ كَثُرُوا عَلَيَّ، فَإِنْ شِئْتُمْ أَنْ أُعْطِيَكُمْ مَكَانَ نَصِيبِكُمْ مِنْ خَيْبَرَ مَالًا؟ فَنَظَرَ بَعْضُنَا إِلَى بَعْضٍ، فَقُلْنَا: نَعَمْ.
فَطُعِنَ عُمَرُ، وَلَمْ يُعْطِنَا شَيْئًا، فَأَخَذَهَا عُثْمَانُ فَأَبَى أَنْ يُعْطِيَنَا، وَقَالَ: قَدْ كَانَ عُمَرُ أَخَذَهَا مِنْكُمْ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ حَكِيمُ بْنُ جُبَيْرٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خیبر میں سے حصہ دیا تھا۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے بھی وہ ہمیں دیا تھا۔ جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا زمانہ آیا لوگ ان کے پاس زیادہ آنے لگے تو انہوں نے ہمیں پیغام بھیجا اور فرمایا: لوگ میرے پاس زیادہ آنے لگے ہیں اگر تم چاہو، تو میں خیبر میں سے تمہارے حصے کی جگہ تمہیں مال دے دیتا ہوں ہم ایک دوسرے کی طرف نظر کی اور کہا: ٹھیک ہے پھر جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو زخمی کر دیا گیا تو انہوں نے ہمیں کچھ نہیں دیا تھا۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے وہ زمین لے لی اور ہمیں کچھ دینے سے انکار کر دیا انہوں نے یہ کہا: کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے تم سے یہ لے لی تھی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حکیم بن جبیر ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9773]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1738 و 1737)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً


Majma al-Zawa'id Hadith 9773 in Urdu