🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
126. بَابُ تَدْوِينِ الْعَطَاءِ .
سرکاری ادائیگیوں کی تدوین
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9774
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ دُرْجًا أَتَى عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، فَنَظَرَ إِلَيْهِ أَصْحَابُهُ، فَلَمْ يَعْرِفُوا قِيمَتَهُ، فَقَالَ: أَتَأْذَنُونَ أَنْ أَبْعَثَ بِهِ إِلَى عَائِشَةَ، لِحُبِّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِيَّاهَا؟ قَالُوا: نَعَمْ.
فَأَتَى بِهِ عَائِشَةَ، فَفَتَحَتْهُ، فَقِيلَ: هَذَا أَرْسَلَ بِهِ إِلَيْكِ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ. فَقَالَتْ: مَاذَا فُتِحَ عَلَى ابْنِ الْخَطَّابِ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ اللَّهُمَّ لَا تُبْقِنِي لِعَطِيَّتِهِ قَابِلُ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک ”درج“ (عورتوں کا سامان رکھنے کا چھوٹا بکسہ) سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس آیا ان کے ساتھیوں نے وہ دیکھا انہیں اس کی قیمت کا اندازہ نہیں تھا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کیا تم لوگ اس بات کی اجازت دو گے کہ میں اسے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو بھجوا دوں، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبوب شخصیت ہیں؟ لوگوں نے کہا: ٹھیک ہے! وہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس لایا گیا اور کہا: گیا کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے یہ آپ کو بھجوایا ہے، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد، خطاب کے صاحبزادے کو کیا کچھ فتح کے طور پر ملا ہے، اے اللہ! تو آئندہ مجھے ان کے عطیات کے لئے باقی نہ رہنے دینا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9774]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 9774 in Urdu