الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
126. بَابُ تَدْوِينِ الْعَطَاءِ .
سرکاری ادائیگیوں کی تدوین
حدیث نمبر: 9775
وَعَنْ مَخْلَدٍ الْغِفَارِيِّ أَنَّ ثَلَاثَةَ أَعْبُدٍ شَهِدُوا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَدْرًا، فَكَانَ عُمَرُ يُعْطِيهِمْ أَلْفًا لِكُلِّ رَجُلٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ.
سیدنا مخلد غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تین غلاموں نے غزوہ بدر میں حصہ لیا تھا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ان میں سے ہر ایک کو ایک ہزار (درہم) عطیہ کے طور پر دیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن حمید ہے جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے ابن حبان اور دیگر حضرات نے اسے ثقہ کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9775]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (366/20)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 9775 in Urdu