الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
20. بَابُ غَزْوَةِ بَدْرٍ
غزوہ بدر
حدیث نمبر: 9964
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: دُفِعْتُ يَوْمَ بَدْرٍ إِلَى أَبِي جَهْلٍ وَقَدْ أُقْعِدَ، فَأَخَذْتُ سَيْفَهُ فَضَرَبْتُ بِهِ رَأْسَهُ، فَقَالَ: رُوَيْعُنَا بِمَكَّةَ، فَضَرَبْتُهُ بِسَيْفِهِ حَتَّى بَرَدَ، ثُمَّ أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ قَتَلْتُ أَبَا جَهْلٍ، فَقَالَ عَقِيلٌ - وَهُوَ أَسِيرٌ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: كَذَبْتَ مَا قَتَلْتَهُ. قَالَ: قُلْتُ بَلْ أَنْتَ الْكَذَّابُ الْآثِمُ يَا عَدُوَّ اللَّهِ، قَدْ وَاللَّهِ قَتَلْتُهُ قَالَ: فَمَا عَلَامَتُهُ؟ قَالَ: بِفَخِذِهِ حَلْقَةٌ كَحَلْقَةِ الْحَجَلِ الْمُحَلَّقِ. قَالَ: صَدَقْتَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرٍ الْهُذَلِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ بدر کے دن، میں ابوجہل کے پاس آیا وہ پڑا ہوا تھا، میں نے اس کی تلوار پکڑی اور وہ اس کے سر پر ماری (یعنی چبھوئی) تو اس نے کہا: مکہ میں ہمارا نکما چرواہا؟ پھر میں نے اس کی تلوار سے اس پر ضرب لگائی، یہاں تک کہ وہ ٹھنڈا ہو گیا، پھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے ابوجہل کو قتل کر دیا ہے، تو جناب عقیل، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس قیدی کے طور پر موجود تھے، انہوں نے کہا: تم نے جھوٹ بولا: ہے، تم نے اسے قتل نہیں کیا، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے دشمن! بلکہ تم جھوٹے اور گنہگار ہو، اللہ کی قسم! میں نے اسے قتل کر دیا ہے، انہوں نے دریافت کیا: اس کی علامت کیا ہے؟ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے بتایا: اس کے زانوں پر ایک چھلا تھا، جو حلقے والے بٹن کی مانند تھا، تو انہوں نے کہا: تم نے ٹھیک کہا: ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر ہذلی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9964]
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر ہذلی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9964]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1774) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8476)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 9964 in Urdu