🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
20. بَابُ غَزْوَةِ بَدْرٍ
غزوہ بدر
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9965
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: أَدْرَكْتُ أَبَا جَهْلٍ يَوْمَ بَدْرٍ صَرِيعًا فَقُلْتُ: أَيْ عَدُوَّ اللَّهِ، قَدْ أَخْزَاكَ اللَّهُ قَالَ: وَبِمَا أَخْزَانِي اللَّهُ مِنْ رَجُلٍ قَتَلْتُمُوهُ؟ وَمَعِي سَيْفٌ لِي فَجَعَلْتُ أَضْرِبُهُ وَلَا يَحْتَكُّ فِيهِ شَيْءٌ، وَمَعَهُ سَيْفٌ لَهُ جَيِّدٌ، فَضَرَبْتُ يَدَهُ فَوَقَعَ السَّيْفُ مِنْ يَدِهِ فَأَخَذْتُهُ.
ثُمَّ كَشَفْتُ الْمِغْفَرَ عَنْ رَأْسِهِ فَضَرَبْتُ عُنُقَهُ، ثُمَّ أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرْتُهُ، فَقَالَ:" اللَّهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ؟". قُلْتُ: اللَّهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ قَالَ:" انْطَلِقْ فَاسْتَثْبِتْ". فَانْطَلَقْتُ وَأَنَا أَسْعَى مِثْلَ الطَّائِرِ، ثُمَّ جِئْتُ وَأَنَا أَسْعَى مِثْلَ الطَّائِرِ أَضْحَكُ، فَأَخْبَرْتُهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" انْطَلِقْ فَأَرَنِي". فَانْطَلَقْتُ مَعَهُ فَأَرَيْتُهُ، فَلَمَّا وَقَفَ عَلَيْهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" هَذَا فِرْعَوْنُ هَذِهِ الْأُمَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ وَهْبِ بْنِ أَبِي كَرِيمَةَ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ بدر کے دن، میں نے ابوجہل کو پایا کہ وہ (زخمی حالت میں) پڑا ہوا تھا، میں نے کہا: اے اللہ کے دشمن! اللہ نے تجھے رسوائی کا شکار کر دیا ہے، اس نے کہا: اللہ تعالیٰ نے مجھے کس حساب سے رسوائی کا شکار کیا ہے؟ میں ایک شخص ہوں، جسے تم نے قتل کر دیا ہے، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میرے پاس میری تلوار تھی، میں نے اس کے ذریعے اسے مارنا شروع کیا، لیکن اس پر کچھ اثر نہیں ہو رہا تھا، اس کے ساتھ اس کی ایک عمدہ تلوار تھی، میں نے اس کے ہاتھ پر ضرب لگائی تو اس کے ہاتھ سے تلوار گر گئی، میں نے اسے پکڑا، پھر میں نے اس کے سر سے خود کو ہٹایا اور اس کی گردن اڑا دی، پھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، میں نے آپ کو اس بارے میں بتایا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا اللہ کی قسم! جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے (یہ اطلاع ٹھیک ہے؟) میں نے عرض کی: اُس اللہ کی قسم! جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے (یہ اطلاع ٹھیک ہے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جاؤ اور تصدیق کر لو، میں چلا، میں پرندے کی طرح دوڑتا ہوا گیا، پھر میں پرندے کی طرح واپس آیا، میں ہنس رہا تھا، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بتایا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم چلو، اور مجھے بھی دکھاؤ، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چل پڑا اور میں نے آپ کو ابوجہل دکھایا، جب آپ اس کے پاس ٹھہرے، تو آپ نے ارشاد فرمایا: یہ اس امت کا فرعون ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن وہب بن ابوکریمہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9965]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8474)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 9965 in Urdu