الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
20. بَابُ غَزْوَةِ بَدْرٍ
غزوہ بدر
حدیث نمبر: 9977
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَخْرَجَهُ إِلَى بَدْرٍ:" إِنَّ اللَّهَ قَدْ وَعَدَنِي بَدْرًا، وَأَنْ يُغْنِمَنِي عَسْكَرُهُمْ، وَمَنْ قَتَلَ قَتِيلًا فَلَهُ كَذَا وَكَذَا مِنْ غَنَائِمِهِمْ إِنْ شَاءَ اللَّهُ، وَمَنْ أَسَرَ أَسِيرًا فَلَهُ كَذَا وَكَذَا مِنْ غَنَائِمِهِمْ إِنْ شَاءَ اللَّهُ".
فَلَمَّا تَوَاقَفُوا قَذَفَ اللَّهُ فِي قُلُوبِ الْمُشْرِكِينَ الرُّعْبَ، فَلَمَّا اقْتَتَلُوا هَزَمَهُمُ اللَّهُ، فَاتَّبَعَهُمْ سُرْعَانُ النَّاسِ فَقَتَلُوا سَبْعِينَ وَأَسَرُوا سَبْعِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ عَطِيَّةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بدر کے لئے نکلنے لگے، تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے میرے ساتھ بدر کا وعدہ کیا ہے اور یہ وعدہ کیا ہے کہ اُن کے لشکر کو مجھے غنیمت کے طور پر عطا کرے گا، تو جو شخص کسی دشمن کو قتل کرے گا اسے مال غنیمت میں سے یہ، یہ کچھ ملے گا، اگر اللہ نے چاہا اور جو شخص کسی کو قیدی بنا لے گا، تو اسے مال غنیمت میں سے یہ، یہ کچھ ملے گا اگر اللہ نے چاہا“۔ جب دونوں لشکر آمنے سامنے آئے، تو اللہ تعالیٰ نے مشرکین کے دلوں میں رعب ڈال دیا اور جب جنگ شروع ہوئی، تو اللہ تعالیٰ نے ان کو پسپا کر دیا، تو جلد باز لوگ ان کے پیچھے گئے، مسلمانوں نے ستر افراد کو قتل کیا اور ستر افراد کو قیدی بنایا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن عطیہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9977]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن عطیہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9977]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12675)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12675»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 9977 in Urdu