الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
20. بَابُ غَزْوَةِ بَدْرٍ
غزوہ بدر
حدیث نمبر: 9978
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: مَا سَمِعْنَا مُنَاشِدًا يَنْشُدُ حَقًّا لَهُ أَشَدَّ مُنَاشَدَةً مِنْ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ بَدْرٍ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَنْشُدُكَ مَا وَعَدْتَنِي، إِنْ تُهْلِكْ هَذِهِ الْعِصَابَةَ لَا تُعْبَدْ". ثُمَّ الْتَفَتُّ كَأَنَّ وَجْهَهُ الْقَمَرُ، فَقَالَ:" كَأَنِّي إِلَى مَصَارِعِ الْقَوْمِ عَشِيَّةً". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ أَبَا عُبَيْدَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ہم نے کبھی بھی کسی شخص کی ایسی گریہ وزاری نہیں سنی، جو کسی نے اپنے حق کے لئے کی ہو، جیسی گریہ وزاری غزوہ بدر کے موقع پر، سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے کی تھی، آپ یہ فرما رہے تھے: ”اے اللہ! تو نے میرے ساتھ جو وعدہ کیا ہے، میں تجھے اس کا واسطہ دیتا ہوں، اگر اس گروہ کو تو نے ہلاکت کا شکار کر دیا، تو تیری عبادت نہیں کی جائے گی“ پھر آپ نے مڑ کر دیکھا تو آپ کا چہرہ چاند کی مانند تھا، آپ نے ارشاد فرمایا: ”میں گویا اس وقت بھی دیکھ رہا ہوں کہ (اگلے دن) شام کے وقت دشمن کے مرنے کی جگہ کون سی ہے؟“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ ابوعبیدہ نامی راوی نے، اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9978]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ ابوعبیدہ نامی راوی نے، اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9978]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10270 و 1071)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
Majma al-Zawa'id Hadith 9978 in Urdu