🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
20. بَابُ غَزْوَةِ بَدْرٍ
غزوہ بدر
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9979
وَعَنْ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ بَدْرٍ تَجَمَّعَ النَّاسُ عَلَى أُمَيَّةَ بْنِ خَلَفٍ، فَأَقْبَلْنَا إِلَيْهِ، فَنَظَرْتُ إِلَى قِطْعَةٍ مِنْ دِرْعِهِ قَدِ انْقَطَعَتْ مِنْ تَحْتِ إِبِطِهِ فَأَطْعَنُهُ بِالسَّيْفِ طَعْنَةً، وَرُمِيتُ يَوْمَ بَدْرٍ بِسَهْمٍ فَفُقِئَتْ عَيْنِي، وَبَصَقَ فِيهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَدَعَا لِي فِيهَا فَمَا آذَانِي شَيْءٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِمْرَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا رفاعہ بن رافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ بدر کے دن، لوگ امیہ بن خلف کے پاس اکٹھے ہوئے، ہم اس کے پاس آئے میں نے اس کی زرہ کا ایک ٹکڑا دیکھا، جو اس کی بغل کے نیچے سے ٹوٹ گیا تھا، میں نے تلوار کے ذریعے اسے چبھویا، مجھے غزوہ بدر کے دن ایک تیر بھی لگا تھا، جس نے میری آنکھ کو خراب کر دیا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس آنکھ میں لعاب دہن ڈالا تھا، اور اس آنکھ کے بارے میں میرے لئے دعا کی تھی، تو اس کے بعد (اس آنکھ میں) مجھے کبھی بھی کوئی تکلیف نہیں ہوئی۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عمران ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9979]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1771) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4535)، أخرجه مسند البزار برقم: 3729»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 9979 in Urdu