الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
52. باب (أحاديث 10136–10518)
باب (احادیث 10136 تا 10518)
حدیث نمبر: 10231
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ رَجَاءٍ، أَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: لَقَدْ قُلِّلُوا فِي أَعْيُنِنَا يَوْمَ بَدْرٍ، حَتَّى قُلْتُ لِصَاحِبِي الَّذِي إِلَى جَانِبِي: كَمْ تُرَاهُمْ؟ أَتُرَاهُمْ سَبْعِينَ؟ قَالَ: أُرَاهُمْ مِائَةً، حَتَّى أَخَذْنَا مِنْهُمْ رَجُلًا فَسَأَلْنَاهُ، فَقَالَ: كُنَّا أَلْفًا.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: بدر کے دن ہماری آنکھوں میں انہیں بہت کم کر کے دکھایا گیا، یہاں تک کہ میں نے اپنے ساتھی سے جو میرے پہلو میں تھا کہا: تمہارے خیال میں وہ کتنے ہیں؟ کیا تمہارا خیال ہے کہ وہ ستر ہیں؟ اس نے کہا: میرا خیال ہے کہ وہ سو ہیں، یہاں تک کہ ہم نے ان میں سے ایک آدمی کو پکڑا اور اس سے پوچھا، تو اس نے بتایا: ہم ایک ہزار تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10231]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 147، حدیث 10269»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 10231 in Urdu