الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
52. باب (أحاديث 10136–10518)
باب (احادیث 10136 تا 10518)
حدیث نمبر: 10232
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْعَبَّاسِ الْأَصْبَهَانِيُّ، وَعَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، وَعَلِيُّ بْنُ بِسْطَامٍ الزَّعْفَرَانِيُّ، قَالُوا: ثَنَا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: مَا سَمِعْنَا مُنَاشِدًا أَنْشَدَ حَقًّا لَهُ أَشَدَّ مُنَاشَدَةً مِنْ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ بَدْرٍ، جَعَلَ يَقُولُ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَنْشُدُكُ مَا وَعَدْتَنِي، اللَّهُمَّ إِنَّكَ إِنْ تَهْلِكْ هَذِهِ الْعِصَابَةَ لَا تُعْبَدْ "، ثُمَّ الْتَفَتَ كَأَنَّ وَجْهَهُ الْقَمَرُ فَقَالَ: " كَأَنَّمَا أَنْظُرُ إِلَى مَصَارِعِ الْقَوْمِ عَشِيَّةً ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے کبھی کسی کو اپنے حق کے لیے اتنی شدت سے فریاد کرتے نہیں سنا جتنی شدت سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے بدر کے دن فریاد کی، آپ فرماتے جا رہے تھے: ”اے اللہ! میں تجھ سے وہ وعدہ مانگتا ہوں جو تو نے مجھ سے کیا ہے، اے اللہ! اگر تو نے اس جماعت کو ہلاک کر دیا تو تیری عبادت نہیں کی جائے گی“، پھر آپ متوجہ ہوئے، گویا آپ کا چہرہ چاند ہے، اور فرمایا: ”گویا میں آج شام دشمنوں کے گرنے کی جگہیں دیکھ رہا ہوں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10232]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 147، حدیث 10270»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 10232 in Urdu