الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
124. عطاء، عن ابن عباس
عطاء کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11340
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفِرْيَابِيُّ، ثَنَا وَرْقَاءُ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، فِي قَوْلِهِ: وَعَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ، قَالَ: " يُكَلَّفُونَهُ "، فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِينٍ وَاحِدٍ فَمَنْ تَطَوَّعَ خَيْرًا فَزَادَ طَعَامَ مِسْكِينٍ آخَرَ، لَيْسَتْ بِمَنْسُوخَةٍ "، فَهُوَ خَيْرٌ لَهُ لَا يُرَخَّصُ فِي هَذَا إِلَّا لِلْكَبِيرِ الَّذِي لَا يُطِيقُ الصِّيَامَ أَوْ مَرِيضٍ يَعْلَمُ أَنَّهُ لَا يُشْفَى ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کی تفسیر میں فرماتے ہیں: ”اور جو لوگ اس کی طاقت رکھتے ہیں“ [سورۃ البقرہ: 184] فرمایا: یعنی جن پر روزہ مشکل سے واجب کیا گیا ہو۔ ”ایک مسکین کو کھانا کھلانا فدیہ ہے“ [سورۃ البقرہ: 184] یعنی ایک مسکین کا کھانا۔ ”پھر جو کوئی اپنی خوشی سے زیادہ نیکی کرے“ [سورۃ البقرہ: 184] یعنی ایک اور مسکین کا کھانا بڑھا دے، یہ حکم منسوخ نہیں ہوا۔ ”تو یہ اس کے لیے بہتر ہے“ [سورۃ البقرہ: 184] یہ رخصت صرف اس بوڑھے کو ہے جو روزہ رکھنے کی طاقت نہ رکھتا ہو، یا ایسے مریض کو جسے یقین ہو کہ وہ شفا نہیں پائے گا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11340]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 168، حدیث 11388»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 11340 in Urdu