الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
38. بريدة بن الحصيب الأسلمي يكنى أبا عبد الله
سیدنا بریدہ بن حصیب اسلمی رضی اللہ عنہ، کنیت ابوعبداللہ
حدیث نمبر: 1143
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ شُعَيْبٍ السِّمْسَارُ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ بِشْرٍ، ثَنَا شَرِيكٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْقُضَاةُ ثَلَاثَةٌ: قَاضِيَانِ فِي النَّارِ، وَقَاضٍ فِي الْجَنَّةِ، قَاضٍ قَضَى بِغَيْرِ حَقٍّ وَهُوَ يَعْلَمُ، فَذَاكَ فِي النَّارِ، وَقَاضٍ قَضَى وَهُوَ لَا يَعْلَمُ، فَأَهْلَكَ حُقُوقَ النَّاسِ، فَذَلِكَ فِي النَّارِ، وَقَاضٍ قَضَى بِالْحَقِّ، فَذَاكَ فِي الْجَنَّةِ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قاضی تین قسم کے ہیں، دو جہنم میں اور ایک جنت میں، ایک وہ قاضی جس نے جان بوجھ کر ناحق فیصلہ کیا، وہ جہنم میں ہے، اور ایک وہ قاضی جس نے بغیر علم کے فیصلہ کیا اور لوگوں کے حقوق ضائع کر دیے، وہ بھی جہنم میں ہے، اور ایک وہ قاضی جس نے حق کے مطابق فیصلہ کیا، وہ جنت میں ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الباء/حدیث: 1143]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 20، حدیث 1154»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 1143 in Urdu