🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
38. بريدة بن الحصيب الأسلمي يكنى أبا عبد الله
سیدنا بریدہ بن حصیب اسلمی رضی اللہ عنہ، کنیت ابوعبداللہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1145
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، ثَنَا عَبَّادُ بْنُ زِيَادٍ الْأَسَدِيُّ، ثَنَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: الْقُضَاةُ ثَلَاثَةٌ: قَاضِيَانِ فِي النَّارِ، وَقَاضٍ فِي الْجَنَّةِ، قَاضٍ قَضَى بِغَيْرِ الْحَقِّ وَهُوَ يَعْلَمُ، فَهُوَ فِي النَّارِ، وَقَاضٍ قَضَى بِغَيْرِ الْحَقِّ وَهُوَ لَا يَعْلَمُ، فَهُوَ فِي النَّارِ، وَقَاضٍ قَضَى بِالْحَقِّ وَهُوَ يَعْلَمُ، فَهُوَ فِي الْجَنَّةِ.
قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ: " خَالَفَ عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ رَحِمَهُ اللهُ النَّاسَ فِي هَذَا الرَّجُلِ، فَقَالَ: عَبَّادٌ، وَحَدَّثَنَا عَنْهُ الْمُطَيَّنُ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ وَالتِّرْمِذِيُّ، وَغَيْرُهُمْ فَقَالُوا: عُبَادَةُ بْنُ زِيَادٍ ".
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قاضی تین قسم کے ہیں، دو جہنم میں اور ایک جنت میں، ایک وہ قاضی جس نے جان بوجھ کر ناحق فیصلہ کیا، وہ جہنم میں ہے، اور ایک وہ قاضی جس نے بغیر علم کے ناحق فیصلہ کیا، وہ بھی جہنم میں ہے، اور ایک وہ قاضی جس نے جان بوجھ کر حق کے مطابق فیصلہ کیا، وہ جنت میں ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: عبداللہ بن احمد رحمہ اللہ نے اس راوی (کے نام) میں لوگوں کی مخالفت کی، چنانچہ انہوں نے (اس کا نام) عباد کہا، جبکہ ہم سے اس (راوی) کی روایت مطین، محمد بن عثمان بن ابی شیبہ، ترمذی اور دیگر نے بیان کی تو انہوں نے (اس کا نام) عبادہ بن زیاد بتایا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الباء/حدیث: 1145]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 21، حدیث 1156»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 1145 in Urdu