الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
38. بريدة بن الحصيب الأسلمي يكنى أبا عبد الله
سیدنا بریدہ بن حصیب اسلمی رضی اللہ عنہ، کنیت ابوعبداللہ
حدیث نمبر: 1148
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ، ثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ، صَاحِبُ الصَّدَقَةِ، ثَنَا عَلْقَمَةُ بْنُ مَرْثَدٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: بَيْنَمَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَسِيرٍ لَهُ، إِذْ أَتَى عَلَى رَجُلٍ يَتَقَلَّبُ فِي الرَّمْضَاءِ ظَهْرًا لِبَطْنٍ، وَيَقُولُ: يَا نَفْسُ نَوْمٌ بِاللَّيْلِ، وَبَاطِلٌ بِالنَّهَارِ، وَتُرَجِّينَ أَنْ تَدْخُلِي الْجَنَّةَ؟ فَلَمَّا قَضَى ذَاتَ نَفْسِهِ أَقْبَلَ إِلَيْنَا فَقَالَ: دُونَكُمْ أَخُوكُمْ "، قُلْنَا: ادْعُ اللهَ لَنَا يَرْحَمْكَ اللهُ، قَالَ: اللَّهُمَّ اجْمَعْ عَلَى الْهُدَى أَمْرَهُمْ، قُلْنَا: زِدْنَا، قَالَ: اللَّهُمَّ اجْعَلِ التَّقْوَى زَادَهُمْ، قُلْنَا: زِدْنَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " زِدْهُمُ اللَّهُمَّ وَفِّقْهُ "، قَالَ: اللَّهُمَّ اجْعَلِ الْجَنَّةَ مَآبَهُمْ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ایک سفر میں تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک ایسے شخص کے پاس سے گزرے جو دوپہر کی تپتی ریت میں پیٹھ اور پیٹ کے بل کروٹیں بدل رہا تھا اور کہہ رہا تھا: اے نفس! رات کو نیند اور دن کو بےکاری، اور تو امید رکھتی ہے کہ جنت میں داخل ہو جائے گی؟ پھر جب اس (شخص) نے اپنا معاملہ پورا کر لیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ”یہ ہے تمہارا بھائی“ ہم نے کہا: ہمارے لیے دعا کیجیے، اللہ آپ پر رحم فرمائے، تو اس نے کہا: اے اللہ! ان کے معاملے کو ہدایت پر جمع فرما، ہم نے کہا: مزید دعا کیجیے، اس نے کہا: اے اللہ! تقویٰ کو ان کا زادِ راہ بنا، ہم نے کہا: مزید کیجیے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! انہیں مزید عطا فرما، اور اسے توفیق دے“ اس نے کہا: اے اللہ! جنت کو ان کا ٹھکانہ بنا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الباء/حدیث: 1148]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 22، حدیث 1159»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 1148 in Urdu