🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
56. بشير بن الخصاصية السدوسي وهو بشير بن معبد بن شراحيل بن سبع بن صبار سدوسي، وكان اسمه بالجاهلية زحم فسماه رسول الله صلى الله عليه وسلم بشيرا
سیدنا بشیر بن خصاصیہ سدوسی رضی اللہ عنہ، اور وہ بشیر بن معبد بن شراحیل بن سبع بن صبار سدوسی ہیں، زمانہ جاہلیت میں ان کا نام زحم تھا، رسول اللہ ﷺ نے ان کا نام بشیر رکھا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1219
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَأَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ قَالَا: ثَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، (ح) .
وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، (ح) .
وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمَّارُ، ثَنَا سَهْلُ بْنُ بَكَّارٍ، قَالُوا: ثَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ شَيْبَانَ، ثَنَا خَالِدُ بْنُ سُمَيْرٍ، ثَنَا بَشِيرُ بْنُ نَهِيكٍ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ الْخَصَاصِيَّةِ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَكَانَ اسْمُهُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ زَحْمًا فَهَاجَرَ فَسَمَّاهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَشِيرًا، قَالَ: بَيْنَمَا أَنَا أُمَاشِي رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ قَالَ لِي: يَا ابْنَ الْخَصَاصِيَةِ مَا أَصْبَحْتَ تَنْقِمُ عَلَى اللهِ؟ " قَالَ: مَا أَصْبَحْتُ أَنْقِمُ عَلَى اللهِ مِنْ شَيْءٍ، كُلُّ خَيْرٍ صَنَعَ بِي، قَالَ: ثُمَّ أَتَى عَلَى قُبُورِ الْمُسْلِمِينَ فَقَالَ: " لَقَدْ أَدْرَكَ هَؤُلَاءِ خَيْرًا كَثِيرًا "، قَالَهَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ أَتَى عَلَى قُبُورِ الْمُشْرِكِينَ فَقَالَ: " لَقَدْ فَاتَ هَؤُلَاءِ خَيْرًا كَثِيرًا "، قَالَهَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ حَانَتْ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَظْرَةٌ، فَإِذَا رَجُلٌ يَمْشِي عَلَى الْقُبُورِ عَلَيْهِ نَعْلَانِ، فَنَادَاهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَا صَاحِبَ السِّبْتِيَّتَيْنِ اخْلَعْ نَعْلَيْكَ "، فَنَظَرَ الرَّجُلُ فَإِذَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَخَلَعَ الرَّجُلُ نَعْلَيْهِ فَرَمَى بِهِمَا وَاللَّفْظُ لِحَدِيثِ مُسْلِمٍ.
سیدنا بشیر بن خصاصیہ رضی اللہ عنہ، جن کا زمانہ جاہلیت میں نام زَحم تھا، تو ہجرت کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بشیر کا نام دیا، بیان کرتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چل رہا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”اے ابن خصاصیہ! تمہیں اللہ پر کس بات کا شکوہ ہے؟“ میں نے کہا: مجھے اللہ پر کسی چیز کا کوئی شکوہ نہیں، مجھ سے تو ہمیشہ بھلائی ہی کی گئی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسلمانوں کی قبروں کے پاس آئے تو فرمایا: ”ان لوگوں نے بہت بھلائی پائی“ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین بار فرمائی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم مشرکین کی قبروں کے پاس آئے تو فرمایا: ”ان لوگوں سے بہت بھلائی چھوٹ گئی“ یہ بات بھی تین بار فرمائی، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نظر پڑی تو دیکھا کہ ایک آدمی قبروں پر چل رہا ہے اور اس نے جوتے پہن رکھے ہیں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پکارا: ”اے چمڑے کے دو جوتوں والے! اپنے جوتے اتار دو“ اس آدمی نے دیکھا تو معلوم ہوا کہ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، تو اس نے اپنے جوتے اتار کر پھینک دیے، اور یہ الفاظ مسلم بن ابراہیم کی روایت کے ہیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الباء/حدیث: 1219]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 43، حدیث 1230»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 1219 in Urdu