الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
304. مجاهد، عن ابن عمر
مجاہد کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13432
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثَنَا مُسَدَّدٌ، ثَنَا خَالِدٌ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ أَنَّ رَجُلًا قَدِمَ عَلَى ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَقَالَ لَهُ: كَيْفَ أَنْتُمْ وَأَبُو أُنَيْسٍ يَعْنِي الضَّحَّاكَ بْنَ قَيْسٍ، قَالَ: نَحْنُ وَهُوَ إِذَا لَقِينَاهُ، قُلْنَا لَهُ: مَا تُحِبُّ، وَإِذَا وَلَّيْنَا عَنْهُ قُلْنَا غَيْرَ ذَلِكَ، قَالَ: ذَلِكَ مَا كُنَّا نَعُدُّ وَنَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ النِّفَاقِ ".
مجاہد بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آیا تو انہوں نے اس سے پوچھا: تم لوگ اور ابوانیس - یعنی ضحاک بن قیس - کیسے ہو؟ اس نے کہا: ہم اور وہ، جب اس سے ملتے ہیں تو اسے وہ کہتے ہیں جو وہ پسند کرتا ہے، اور جب اس سے پیٹھ پھیرتے ہیں تو کچھ اور کہتے ہیں۔ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”یہی وہ بات ہے جسے ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہوتے ہوئے نفاق شمار کرتے تھے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13432]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 403، حدیث 13489»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 13432 in Urdu