🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
448. عبد الله بن زمعة بن الأسود بن المطلب بن عبد العزى بن قصي أمه قريبة بنت أبي أمية بن المغيرة بن عبد الله بن عمر بن مخزوم، وأمها عاتكة بنت عبد المطلب
سیدنا عبداللہ بن زمعہ بن اسود بن مطلب بن عبدالعزیٰ بن قصی رضی اللہ عنہ، ان کی والدہ قریبہ بنت ابی امیہ بن مغیرہ بن عبداللہ بن عمر بن مخزوم تھیں، اور ان کی والدہ عاتکہ بنت عبدالمطلب تھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14043
حَدَّثَنَا أَبُو شُعَيْبٍ الْحَرَّانِيُّ، قَالَ: دَثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ النُّفَيْلِيُّ، قَالَ: دَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، قَالَ: حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ زَمْعَةَ بْنِ الْأَسْوَدِ بْنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ أَسَدٍ قَالَ: لَمَّا اسْتُعِزَّ بِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَنَا عِنْدَهُ فِي نَفَرٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ دَعَا بِلَالٌ إِلَى الصَّلَاةِ، فَقَالَ: مُرُوا مَنْ يُصَلِّي بِالنَّاسِ، فَخَرَجْتُ فَإِذَا عُمَرُ فِي النَّاسِ، وَكَانَ أَبُو بَكْرٍ غَائِبًا، فَقُلْتُ: يَا عُمَرُ، قُمْ فَصَلِّ بِالنَّاسِ، فَقَامَ، فَلَمَّا كَبَّرَ سَمِعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَوْتَهُ، وَكَانَ عُمَرُ رَجُلًا جَهِيرًا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَأَيْنَ أَبُو بَكْرٍ؟ يَأْبَى اللهُ وَالْمُسْلِمُونَ ذَلِكَ، فَبَعَثَ إِلَى أَبِي بَكْرٍ، فَجَاءَ بَعْدَ أَنْ صَلَّى عُمَرُ تِلْكَ الصَّلَاةَ، فَصَلَّى بِالنَّاسِ. قَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ زَمْعَةَ: فَقَالَ لِي عُمَرُ: وَيْحَكَ! مَاذَا صَنَعْتَ بِي يَا ابْنَ زَمْعَةَ؟ وَاللهِ مَا ظَنَنْتُ حِينَ أَمَرْتَنِي إِلَّا أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَكَ بِذَلِكَ، وَلَوْلَا ذَلِكَ مَا صَلَّيْتُ بِالنَّاسِ، قُلْتُ: وَاللهِ مَا أَمَرَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَكِنْ حِينَ لَمْ أَرَ أَبَا بَكْرٍ رَأَيْتُكَ أَحَقَّ مَنْ حَضَرَ بِالصَّلَاةِ مِنَ النَّاسِ.
سیدنا عبداللہ بن زمعہ بن اسود بن مطلب بن اسد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری شدت اختیار کر گئی اور میں مسلمانوں کی ایک جماعت کے ساتھ آپ کے پاس تھا تو بلال رضی اللہ عنہ نے نماز کے لیے اذان دی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی سے کہو کہ لوگوں کو نماز پڑھائے۔“ میں باہر نکلا تو دیکھا کہ عمر رضی اللہ عنہ لوگوں میں موجود ہیں، اور ابوبکر رضی اللہ عنہ (اس وقت) موجود نہ تھے۔ میں نے کہا: اے عمر! اٹھیے اور لوگوں کو نماز پڑھائیے۔ وہ کھڑے ہو گئے، جب انہوں نے تکبیر کہی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی آواز سنی، اور عمر رضی اللہ عنہ بلند آواز والے تھے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابوبکر کہاں ہیں؟ اللہ اور مسلمان اس (کے سوا کسی اور کے امامت کرنے) سے انکار کرتے ہیں۔“ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوبکر رضی اللہ عنہ کو بلوایا، وہ عمر رضی اللہ عنہ کے اس نماز سے فارغ ہونے کے بعد آئے اور لوگوں کو نماز پڑھائی۔ عبداللہ بن زمعہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: عمر رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا: تم پر افسوس! اے ابن زمعہ، تم نے میرے ساتھ یہ کیا کیا؟ اللہ کی قسم، جب تم نے مجھے حکم دیا تو میں نے یہی سمجھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہیں اس کا حکم دیا ہے، ورنہ میں لوگوں کو نماز نہ پڑھاتا۔ میں نے کہا: اللہ کی قسم، مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم نہیں دیا تھا، بلکہ جب میں نے ابوبکر کو نہ پایا تو مجھے آپ ہی لوگوں میں نماز کے سب سے زیادہ حق دار نظر آئے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14043]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 13، صفحہ 190، حدیث 446»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 14043 in Urdu