الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
500. عامر الشعبي، عن عدي بن حاتم
عامر شعبی کی سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14224
حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ الدِّمَشْقِيُّ، ثَنَا آدَمُ، ثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الصَّيْدِ؟ فَقُلْتُ: أُرْسِلُ كَلْبِي وَأُسَمِّي فَأَجِدُ مَعَ كَلْبِي كَلْبًا آخَرَ وَلَا أَدْرِي أَيُّهُمَا أَخَذَهُ؟ قَالَ: لَا تَأْكُلْ فَإِنَّمَا سَمَّيْتَ عَلَى كَلْبِكَ وَلَمْ تُسَمِّ عَلَى غَيْرِهِ.
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے شکار کے بارے میں پوچھا؟ میں نے عرض کیا: میں اپنا کتا چھوڑتا ہوں اور نام لیتا ہوں، پھر اس کے ساتھ ایک اور کتا بھی مل جاتا ہے، مجھے معلوم نہیں ہوتا کہ کس نے پکڑا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مت کھاؤ، کیونکہ تم نے صرف اپنے کتے پر نام لیا تھا، دوسرے پر نام نہیں لیا تھا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14224]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 73، حدیث 152»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 14224 in Urdu