الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
500. عامر الشعبي، عن عدي بن حاتم
عامر شعبی کی سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14225
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ بَيَانٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قُلْتُ: إِنَّا قَوْمٌ نَصِيدُ بِهَذِهِ الْكِلَابِ؟ قَالَ: إِذَا أَرْسَلْتَ كِلَابَكَ الْمُكَلَّبَةَ وَذَكَرْتَ اسْمَ اللهِ عَلَيْهَا فَكُلْ مَا أَمْسَكْنَ عَلَيْكَ، وَإِنْ قَتَلْنَ إِلَّا أَنْ يَأْكُلَ الْكَلْبُ فَإِنْ أَكَلَ فَلَا تَأْكُلْ، فَإِنِّي أَخَافُ أَنْ يَكُونَ إِنَّمَا أَمْسَكَ عَلَى نَفْسِهِ، فَإِنْ خَالَطَهَا كِلَابٌ مِنْ غَيْرِهَا فَلَا تَأْكُلْ.
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: ہم ایسی قوم ہیں جو انہی کتوں سے شکار کرتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم اپنے سدھائے ہوئے کتے چھوڑو اور ان پر اللہ کا نام لو تو جو وہ تمہارے لیے پکڑ رکھیں کھاؤ، خواہ مار ہی کیوں نہ ڈالیں، سوائے اس کے کہ کتا خود کھا لے۔ اگر وہ کھا لے تو مت کھاؤ، کیونکہ مجھے خدشہ ہے کہ اس نے وہ اپنے لیے روکا ہو۔ اور اگر ان کے ساتھ دوسرے کتے مل جائیں تو مت کھاؤ۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14225]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 73، حدیث 153»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 14225 in Urdu