🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
617. يزيد بن شريك التيمي، عن أبي مسعود
یزید بن شریک تیمی کی سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14756
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ حَمْدَوَيْهِ الصَّفَّارُ، ثَنَا عَفَّانُ، ثَنَا شُعْبَةُ، وَأَبُو عَوَانَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ: بَيْنَمَا أَنَا أَضْرِبُ غُلَامًا لِي بِالسَّوْطِ إِذْ سَمِعْتُ صَوْتًا مِنْ خَلْفِي: " اعْلَمْ أَبَا مَسْعُودٍ " فَجَعَلْتُ لَا أَعْقِلُ مِنَ الْغَضَبِ حَتَّى دَنَا مِنِّي رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَلَمَّا رَأَيْتُهُ وَقَعَ السَّوْطُ مِنْ يَدِي، فَقَالَ: اعْلَمْ أَبَا مَسْعُودٍ، أَنَّ اللهَ أَقْدَرُ عَلَيْكَ مِنْكَ فَقُلْتُ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لَا أَضْرِبُ عَبْدًا أَبَدًا.
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں اپنے ایک غلام کو کوڑے سے مار رہا تھا کہ اچانک میں نے اپنے پیچھے سے آواز سنی: ”جان لے، اے ابومسعود!“ میں غصے کی وجہ سے کچھ سمجھ نہ سکا، یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے قریب آ گئے، جب میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو کوڑا میرے ہاتھ سے گر پڑا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جان لے، اے ابومسعود! اللہ تجھ پر تجھ سے کہیں زیادہ قدرت رکھتا ہے۔“ تو میں نے عرض کیا: اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا ہے، میں آئندہ کبھی کسی غلام کو نہیں ماروں گا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14756]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 245، حدیث 684»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 14756 in Urdu