الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
617. يزيد بن شريك التيمي، عن أبي مسعود
یزید بن شریک تیمی کی سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14757
حَدَّثَنَا إِدْرِيسُ بْنُ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْحَدَّادُ، ثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، ثَنَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ: بَيْنَمَا أَنَا أَضْرِبُ غُلَامًا لِي إِذْ سَمِعْتُ صَوْتًا مِنْ خَلْفِي " اعْلَمْ أَبَا مَسْعُودٍ، فَالْتَفَتُّ فَإِذَا هُوَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَسَقَطَ السَّوْطُ مِنْ يَدِي مِنْ هَيْبَتِهِ، فَقَالَ: أَمَا وَاللهِ لَلَّهُ أَقْدَرُ عَلَيْكَ مِنْكَ عَلَى هَذَا.
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں اپنے ایک غلام کو مار رہا تھا کہ اچانک میں نے اپنے پیچھے سے آواز سنی: ”جان لے، اے ابومسعود!“ میں نے مڑ کر دیکھا تو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے رعب سے کوڑا میرے ہاتھ سے گر پڑا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سن لے! اللہ کی قسم! اللہ تجھ پر اس سے کہیں زیادہ قدرت رکھتا ہے جتنی تجھے اس پر حاصل ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14757]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 246، حدیث 685»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 14757 in Urdu