الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
700. ما أسند عقبة
سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 15046
حَدَّثَنَا يُوسُفُ الْقَاضِي، ثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ غِيَاثٍ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، أَنَا أَيُّوبُ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ الْحَارِثِ - قَالَ ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ: وَحَدَّثَنِي مَنْ هُوَ أَوْثَقُ مِنِّي - أَنَّهُ كَانَتْ تَحْتَهُ أُمُّ يَحْيَى، فَجَاءَتِ امْرَأَةٌ سَوْدَاءُ فَقَالَتْ: إِنِّي قَدْ أَرْضَعْتُكُمَا، فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ امْرَأَةً سَوْدَاءَ زَعَمَتْ أَنَّهَا أَرْضَعَتْنِي وَامْرَأَتِي وَهِيَ كَاذِبَةٌ، فَأَعْرَضَ عَنْهُ، ثُمَّ أَعَادَ عَلَيْهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " فَدَعْهَا إِذًا.
سیدنا عقبہ بن حارث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ام یحییٰ ان کے نکاح میں تھیں، پھر ایک سیاہ فام عورت آئی اور کہنے لگی: میں نے تم دونوں کو دودھ پلایا ہے۔ چنانچہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور عرض کیا: یا رسول اللہ! ایک سیاہ فام عورت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے مجھے اور میری بیوی کو دودھ پلایا ہے، حالانکہ وہ جھوٹی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے منہ پھیر لیا، پھر انہوں نے دوبارہ عرض کیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر اسے چھوڑ دو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15046]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 353، حدیث 975»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 15046 in Urdu