الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
934. أم حبيبة بنت العرباض، عن أبيها
ام حبیبہ بنت عرباض کی اپنے والد سیدنا عرباض رضی اللہ عنہ سے روایت
حدیث نمبر: 15740
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، ثَنَا وَهْبُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، حَدَّثَتْنِي أُمُّ حَبِيبَةَ بِنْتُ الْعِرْبَاضِ، عَنْ أَبِيهَا، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخَذَ وَبَرَةً مِنَ الْفَيْءِ، فَقَالَ: مَا لِي مِنْ هَذِهِ إِلَّا مَا لِأَحَدِكُمْ إِلَّا الْخُمُسُ، وَهُوَ مَرْدُودٌ عَلَيْكُمْ، فَرُدُّوا الْخِيَاطَ وَالْمِخْيَطَ، وَإِيَّاكُمْ وَالْغُلُولَ فَإِنَّهُ عَارٌ وَشَنَارٌ.
ام حبیبہ بنت عرباض رحمہا اللہ اپنے والد سے روایت کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مال غنیمت میں سے ایک اون کا ٹکڑا اٹھایا اور فرمایا: ”اس میں میرا کوئی حصہ نہیں مگر جتنا تم میں سے کسی ایک کا ہے، سوائے خمس کے، اور وہ بھی تمہیں لوٹا دیا جاتا ہے۔ پس سوئی اور دھاگے تک لوٹا دو، اور مالِ غنیمت میں خیانت سے بچو، کیونکہ یہ عار اور رسوائی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15740]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 259، حدیث 649»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 15740 in Urdu