الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. قيس بن أبي غرزة الغفاري، ويقال: الجهني، ويقال: البجلي
سیدنا قیس بن ابی غرزہ غفاری رضی اللہ عنہ، انہیں جہنی اور بجلی بھی کہا جاتا ہے
حدیث نمبر: 16006
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا عُبَادَةُ بْنُ زِيَادٍ الْأَسَدِيُّ، ثَنَا أَبُو مَرْيَمَ بْنُ عَبْدِ الْغَفَّارِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي غَرَزَةَ، قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكُنَّا نُسَمَّى السَّمَاسِرَةَ، فَقَالَ لَنَا: يَا مَعْشَرَ التُّجَّارِ، إِنَّ بَيْعَكُمْ هَذَا يَحْضُرُهُ الْحَلِفُ وَالشَّيْطَانُ، فَشُوبُوهُ بِصَدَقَةٍ.
سیدنا قیس بن ابی غرزہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، ہم دلال کہلاتے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا: ”اے تاجروں کی جماعت! تمہاری اس خرید و فروخت میں قسم اور شیطان شامل ہو جاتے ہیں، لہٰذا اسے صدقہ کے ساتھ ملا لیا کرو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب القاف/حدیث: 16006]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 357، حدیث 915»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 16006 in Urdu