الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. قيس بن عائذ أبو كاهل
سیدنا قیس بن عائذ، ابوکاہل، رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 16018
حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ مُوسَى الشِّيرَازِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْزُوقٍ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ كَرَّارٍ، ثَنَا صَدَقَةُ بْنُ مُوسَى الدَّقِيقِيُّ، ثَنَا نُفَيْعُ بْنُ الْحَارِثِ، عَنْ أَبِي كَاهِلٍ، قَالَ: وَقَعَ بَيْنَ رَجُلَيْنِ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَلَامٌ حَتَّى تَضَارَبَا، فَلَقِيتُ أَحَدَهُمَا فَقُلْتُ: مَا لَكَ وَلِفُلَانٍ، قَدْ سَمِعْتُهُ وَهُوَ يُحْسِنُ عَلَيْكَ الثَّنَاءَ وَيُكْثِرُ لَكَ مِنَ الدُّعَاءِ، وَلَقِيتُ الْآخَرَ فَقُلْتُ لَهُ نَحْوَ ذَلِكَ، فَمَا زِلْتُ أَمْشِي بَيْنَهُمَا حَتَّى اصْطَلَحَا، فَقُلْتُ: مَا فَعَلْتُ؟! أَهْلَكْتُ نَفْسِي وَأَصْلَحْتُ بَيْنَهُمَا، وَأَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرْتُهُ بِالْأَمْرِ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا سَمِعْتُ مِنْ ذَا شَيْئًا، وَلَا مِنْ ذَا شَيْئًا، فَقَالَ: يَا أَبَا كَاهِلٍ أَصْلِحْ بَيْنَ النَّاسِ وَلَوْ بِكَذَا وَكَذَا كَلِمَةٌ لَمْ أَفْهَمْهَا، فَقُلْتُ: مَا عَنَى بِهَا؟ قَالَ: عَنَى الْكَذِبَ.
سیدنا ابوکاہل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے دو آدمیوں کے درمیان تکرار ہو گئی یہاں تک کہ وہ آپس میں مار پیٹ پر اتر آئے۔ میں ان میں سے ایک سے ملا اور کہا: تمہارا فلاں سے کیا جھگڑا ہے؟ میں نے تو اسے تمہاری خوب تعریف کرتے اور تمہارے لیے بہت دعا کرتے سنا ہے۔ پھر میں دوسرے سے ملا تو اس سے بھی اسی طرح کہا، اور میں ان دونوں کے درمیان آتا جاتا رہا یہاں تک کہ ان میں صلح ہو گئی۔ پھر میں نے (دل میں) کہا: یہ میں نے کیا کیا؟ میں نے اپنے آپ کو ہلاک کر لیا اور ان دونوں کے درمیان صلح کرا دی۔ پھر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سارا معاملہ بتایا، میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا، نہ میں نے اس سے کچھ سنا تھا اور نہ اس سے کچھ سنا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوکاہل! لوگوں کے درمیان صلح کرا دیا کرو، خواہ ایسی ایسی بات کہہ کر ہو“ - ایک ایسا لفظ استعمال فرمایا جو میں نہ سمجھ سکا، تو میں نے پوچھا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس سے کیا مراد تھی؟ (جواب دینے والے نے) کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد جھوٹ تھی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب القاف/حدیث: 16018]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 361، حدیث 927»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 16018 in Urdu