🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
38. شعبة بن الحجاج، عن معاوية بن قرة
شعبہ بن حجاج کی معاویہ بن قرہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16104
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ، ثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا شُعْبَةُ (ح) .
وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمَّارُ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، أَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَجُلًا كَانَ يَخْتَلِفُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَعَهُ ابْنٌ لَهُ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَتُحِبُّهُ؟ قَالَ: أَحَبَّكَ اللهُ كَمَا أُحِبُّهُ! فَتُوُفِّيَ ابْنُهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيْنَ فُلَانٌ؟ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ مَاتَ ابْنُهُ! فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَوَلَا يَسُرُّكَ أَنْ لَا تَأْتِيَ بَابًا مِنْ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ إِلَّا جَاءَ حَتَّى يَفْتَحَهُ لَكَ؟ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، أَلَهُ خَاصَّةً أَمْ لَنَا كُلُّنَا؟ قَالَ: لَا، بَلْ لَكُمْ كُلُّكُمْ. وَاللَّفْظُ لِحَدِيثِ عَمْرِو بْنِ مَرْزُوقٍ.
سیدنا قرہ بن ایاس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اپنے ایک بیٹے کو ساتھ لے کر آیا جایا کرتا تھا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”کیا تم اسے پیار کرتے ہو؟“ اس نے عرض کیا: اللہ آپ سے اتنی محبت کرے جتنی میں اس سے کرتا ہوں۔ پھر اس کا بیٹا فوت ہو گیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فلاں کہاں ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اس کا بیٹا فوت ہو گیا ہے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”کیا تمہیں یہ بات خوش نہیں کرتی کہ تم جنت کے جس دروازے پر بھی جاؤ گے وہ (تمہارا بیٹا) آ کر اسے تمہارے لیے کھول دے گا؟“ لوگوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا یہ اس کے لیے خاص ہے یا ہم سب کے لیے ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ تم سب کے لیے ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ الفاظ عمرو بن مرزوق کی روایت کے ہیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب القاف/حدیث: 16104]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 26، حدیث 54»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 16104 in Urdu