الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
48. وما أسند جابر بن عتيك
سیدنا جابر بن عتیک رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 1767
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، (ح) وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، قَالَا: ثَنَا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، (ح) وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلْمٍ الرَّازِيُّ، ثَنَا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ، قَالُوا: ثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ أَبِي الْعُمَيْسِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ جَبْرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ جَبْرٍ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَادَهُ فِي مَرَضِهِ، فَقَالَ قَائِلٌ: إِنْ كُنَّا لَنَرْجُو أَنْ يَكُونَ وَفَاتُهُ قَتْلًا فِي سَبِيلِ اللهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ شُهَدَاءَ أُمَّتِي إِذًا لَقَلِيلٌ، الْقَتِيلُ فِي سَبِيلِ اللهِ شَهِيدٌ، وَالْمَبْطُونُ شَهِيدٌ، وَالْمَطْعُونُ شَهِيدٌ، وَالْغَرِيقُ شَهِيدٌ، وَالْحَرِقُ شَهِيدٌ، وَالْمَجْنُوبُ شَهِيدٌ.
عبداللہ بن عبداللہ بن جبر اپنے والد سے، اور وہ ان کے دادا سیدنا جبر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی بیماری میں ان کی عیادت فرمائی، تو کسی کہنے والے نے کہا: ہم تو امید رکھتے تھے کہ ان کی وفات اللہ کی راہ میں قتل ہوکر ہوگی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر ایسا ہو تو میری امت کے شہداء بہت کم ہوں گے، اللہ کی راہ میں قتل ہونے والا شہید ہے، پیٹ کی بیماری سے مرنے والا شہید ہے، طاعون سے مرنے والا شہید ہے، ڈوب کر مرنے والا شہید ہے، آگ میں جلنے والا شہید ہے، اور ذات الجنب سے مرنے والا شہید ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1767]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 192، حدیث 1780»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 1767 in Urdu