الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
493. إسماعيل بن أبي خالد، عن قيس بن أبي حازم
اسماعیل بن ابی خالد کی قیس بن ابی حازم سے روایات
حدیث نمبر: 18081
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا وَكِيعٌ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ قَيْسٍ، عَنِ الْمُغِيرَةِ، قَالَ: مَا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحَدٌ عَنِ الدَّجَّالِ أَكْثَرَ مِمَّا سَأَلْتُهُ، فَقَالَ: " وَمَا تَسْأَلُنِي عَنْهُ؟ " قَالَ: قُلْتُ: إِنَّ النَّاسَ يَقُولُونَ: إِنَّ مَعَهُ جَنَّةً وَنَارًا، وَالطَّعَامَ وَالشَّرَابَ، فَقَالَ: هُوَ أَهْوَنُ عَلَى اللهِ مِنْ ذَلِكَ.
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: کسی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دجال کے بارے میں مجھ سے زیادہ سوال نہیں کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کے بارے میں کیا پوچھتے ہو؟“ میں نے عرض کیا: لوگ کہتے ہیں کہ اس کے ساتھ جنت اور جہنم اور کھانا پینا ہو گا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ اللہ کے نزدیک اس سے کہیں معمولی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 18081]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 402، حدیث 957»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 18081 in Urdu