الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
36. عبد الواحد بن عبد الله النصري، عن واثلة
عبدالواحد بن عبداللہ نصری کی سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18392
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، (ح) وَحَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْبَاعِ رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ قَالَا: ثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ بُخْتٍ الْمَكِّيِّ، عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ النَّصْرِيِّ، عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ مِنْ أَفْرَى الْفَرْيِ مَنْ قَوَّلَنِي مَا لَمْ أَقُلْ، وَمَنِ ادَّعَى إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ، وَمَنْ أَرَى عَيْنَيْهِ فِي الْمَنَامِ مَا لَمْ يَرَ.
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سب سے بڑے جھوٹوں میں سے یہ ہے کہ کوئی میری طرف ایسی بات منسوب کرے جو میں نے نہیں کہی، یا اپنے باپ کے سوا کسی اور کی طرف اپنی نسبت کرے، یا خواب میں اپنی آنکھوں کو ایسی چیز دکھائے جو اس نے نہیں دیکھی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الواو/حدیث: 18392]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 71، حدیث 172»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 18392 in Urdu