الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
123. مجاهد، عن أم سلمة
مجاہد کی سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 19913
حَدَّثَنَا يُوسُفُ الْقَاضِي، ثَنَا ابْنُ كَثِيرٍ، ثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: قَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ: يَا رَسُولَ اللهِ لَا نُقْطَعُ الْمِيرَاثَ، وَلَا نُقَاتِلُ، فَنُسْتَشْهَدَ، فَأَنْزَلَ اللهُ وَلا تَتَمَنَّوْا مَا فَضَّلَ اللهُ بِهِ بَعْضَكُمْ عَلَى بَعْضٍ إِلَى آخِرِ الْآيَةِ، ثُمَّ نَزَلَتْ أَنِّي لا أُضِيعُ عَمَلَ عَامِلٍ مِنْكُمْ مِنْ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى.
مجاہد بیان کرتے ہیں کہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: یا رسول اللہ! ہمیں وراثت میں (مردوں کے برابر) حصہ نہیں ملتا، اور نہ ہم جہاد کر کے شہادت پا سکتی ہیں۔ تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ”اور اس چیز کی تمنا نہ کرو جس میں اللہ نے تم میں سے بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے“ [سورۃ النساء: 32] آخر آیت تک، پھر یہ آیت نازل ہوئی: ”میں تم میں سے کسی عمل کرنے والے کا عمل ضائع نہیں کرتا، خواہ مرد ہو یا عورت“ [سورۃ آل عمران: 195] ۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19913]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 280، حدیث 609»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 19913 in Urdu