الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
90. ناصح أبو عبد الله، عن سماك
ناصح ابوعبداللہ کی سماک سے روایات
حدیث نمبر: 2016
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْخَطَّابِ، ثَنَا نَاصِحٌ أَبُو عَبْدِ اللهِ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ: كَانَ شَابٌّ يَخْدُمُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَيَخِفُّ فِي حَوَائِجِهِ، فَقَالَ: " سَلْنِي حَاجَةً "، فَقَالَ: ادْعُ اللهَ تَعَالَى لِي بِالْجَنَّةِ، قَالَ: فَرَفَعَ رَأْسَهُ فَتَنَفَّسَ وَقَالَ: " نَعَمْ وَلَكِنْ أَعِنِّي بِكَثْرَةِ السُّجُودِ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک نوجوان نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کرتا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کاموں میں پھرتی دکھاتا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”مجھ سے کوئی حاجت مانگو۔“ اس نے کہا: میرے لیے اللہ تعالیٰ سے جنت کی دعا فرما دیجیے۔ راوی کہتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر اٹھایا، سانس لی اور فرمایا: ”ٹھیک ہے، لیکن کثرت سے سجدے کرکے میری مدد کرو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 2016]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 245، حدیث 2029»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 2016 in Urdu