🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
119. جزء السلمي
سیدنا جزء سلمی رضی اللہ عنہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2116
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا مُعَلَّى بْنُ مَهْدِيٍّ، ثَنَا حِصْنُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَيَّاشٍ السُّلَمِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ مُطَرِّفَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ جَزْءٍ، يَقُولُ: أَنْبَأَنِي حِبَّانُ بْنُ جَزْءٍ، عَنْ جَزْءٍ، أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَسِيرٍ كَانَ عِنْدَهُ مِنْ صَحَابَةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانُوا أَسَرُوهُ وَهُمْ مُشْرِكُونَ، ثُمَّ أَسْلَمُوا، فَأَتَوُا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِذَاكَ الْأَسِيرِ، فَكَسَا جَزْءًا بُرْدَيْنِ وَأَسْلَمَ جَزْءٌ عِنْدَهُ، ثُمَّ قَالَ: " ادْخُلْ عَلَى عَائِشَةَ تُعْطِيكَ مِنَ الْأَبْرُدِ الَّتِي عِنْدَهَا بُرْدَيْنِ فَدَخَلَ عَلَى عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ، فَقَالَ: أَيْ نَضَّرَكِ اللهُ اخْتَارِي لِي مِنْ هَذِهِ الْأَبْرُدِ الَّتِي عِنْدَكَ بُرْدَيْنِ، فَإِنَّ نَبِيَّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَسَانِي مِنْهَا بُرْدَيْنِ، فَقَالَتْ وَمَدَّتْ سِوَاكًا مِنْ أَرَاكٍ طَوِيلًا، فَقَالَتْ: خُذْ هَذَا وَخُذْ هَذَا، وَكَانَتْ نِسَاءُ الْعَرَبِ حِينَئِذٍ لَا يُرَيْنَ.
سیدنا جزء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ ایک قیدی کو، جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے تھا اور ان کے پاس تھا، لے کر آئے - انہیں ان کی قوم نے اس وقت قید کیا تھا جب وہ خود مشرک تھے، پھر وہ مسلمان ہو گئے، تو وہ اس قیدی کو لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جزء کو دو چادریں پہنائیں، اور جزء نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اسلام قبول کیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عائشہ کے پاس جاؤ، وہ تمہیں ان چادروں میں سے جو ان کے پاس ہیں دو چادریں دے دیں گی۔“ چنانچہ وہ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئے اور کہا: اللہ آپ کو تروتازہ رکھے، ان چادروں میں سے جو آپ کے پاس ہیں دو چادریں میرے لیے منتخب کر دیجیے، کیونکہ نبی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے مجھے دو چادریں پہنائی ہیں۔ انہوں نے پیلو کی ایک لمبی مسواک بڑھائی اور کہا: یہ لے لو، اور یہ لے لو۔ اس وقت عرب عورتیں (نامحرموں کے سامنے) نظر نہیں آتی تھیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 2116]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 268، حدیث 2129»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 2116 in Urdu