الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
120. جزء غير منسوب
سیدنا جزء رضی اللہ عنہ، جن کا سلسلہ نسب معلوم نہیں
حدیث نمبر: 2117
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ، أَنَّ أَسَدَ بْنَ وَدَاعَةَ، حَدَّثَهُ أَنَّ رَجُلًا يُقَالُ لَهُ: جَزْءٌ - أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّ أَهْلِي يُغْضِبُونِي فَبِمَ أُعَاقِبُهُمْ؟ فَقَالَ: " تَعْفُو "، ثُمَّ قَالَ الثَّانِيَةَ حَتَّى قَالَهَا ثَلَاثًا قَالَ: " فَإِنْ عَاقَبْتَ فَعَاقِبْ بِقَدْرِ الذَّنْبِ وَاتَّقِ الْوَجْهَ.
اسد بن وداعہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی جسے جزء کہا جاتا تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میرے گھر والے مجھے غصہ دلاتے ہیں، تو میں انہیں کس طرح سزا دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”معاف کر دو۔“ پھر دوبارہ وہی سوال دہرایا، یہاں تک کہ تین بار دہرایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر سزا دینی ہی ہو تو گناہ کے بقدر دو، اور چہرے پر مارنے سے بچو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 2117]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 269، حدیث 2130»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 2117 in Urdu