الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
561. يحيى بن جعدة بن هبيرة، عن أم هانئ
یحییٰ بن جعدہ بن ہبیرہ کی سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 21364
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَمْرٍو الضَّبِّيُّ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، ثَنَا ثَابِتُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ هِلَالِ بْنِ خَبَّابٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ جَعْدَةَ، عَنْ أُمِّ هَانِئٍ، أَنَّهَا دَخَلَتْ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ فَأَتَانِي بِشَرَابٍ فَشَرِبَ مِنْهُ وَسَقَاهَا، قَالَتْ: إِنِّي كُنْتُ صَائِمَةً، وَلَكِنِّي كَرِهْتُ أَنْ أَرُدَّ عَلَيْكَ شَرَابَكَ، قَالَ: كُنْتِ تَقْضِينَ؟ قُلْتُ: لَا، قَالَ: " لَا يَضُرُّكِ.
سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا فتحِ مکہ کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک مشروب لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے پیا اور انہیں بھی پلایا، انہوں نے عرض کیا: میں روزے سے تھی، لیکن مجھے یہ ناپسند ہوا کہ آپ کا مشروب آپ کو واپس کر دوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم قضا کر رہی تھیں؟“ میں نے عرض کیا: نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو تمہیں کوئی نقصان نہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21364]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 410، حدیث 996»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 21364 in Urdu