الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
601. قابوس بن المخارق، عن أم الفضل
قابوس بن مخارق کی سیدہ ام فضل رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 21502
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ، عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ قَابُوسَ بْنِ الْمُخَارِقِ قَالَ: قَالَتْ أُمُّ الْفَضْلِ: يَا رَسُولَ اللهِ رَأَيْتُ كَأَنَّ فِي بَيْتِي مِنْ أَعْضَائِكَ، فَقَالَ: خَيْرًا، تَلِدُ فَاطِمَةُ وَتُرْضِعِيهِ، فَوَلَدَتْ حَسَنًا أَوْ حُسَيْنًا فَأَرْضَعْتُهُ، فَجِئْتُ بِهِ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا، فَوَضَعْتُهُ فِي حِجْرِهِ، فَبَالَ فَضَرَبْتُ كَتِفَهُ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَوْجَعْتِ ابْنِي رَحِمَكِ اللهُ.
قابوس بن مخارق رحمہ اللہ کہتے ہیں: ام الفضل رضی اللہ عنہا نے کہا: یا رسول اللہ! میں نے دیکھا گویا میرے گھر میں آپ کے کچھ اعضاء ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بھلائی ہے، فاطمہ کے ہاں بچہ ہوگا اور تم اسے دودھ پلاؤ گی۔“ تو انہوں نے حسن یا حسین کو جنم دیا تو میں نے اسے دودھ پلایا، پھر ایک دن میں اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے آئی، میں نے اسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی گود میں بٹھا دیا تو اس نے پیشاب کر دیا، تو میں نے اس کے کندھے پر ہاتھ مارا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے میرے بیٹے کو تکلیف دی، اللہ تم پر رحم کرے!“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21502]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 25، صفحہ 25، حدیث 39»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 21502 in Urdu