الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
170. داود بن أبي هند عن، الشعبي
داؤد بن ابی ہند کی شعبی سے روایات
حدیث نمبر: 2329
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ مُسَاوِرٍ الْجَوْهَرِيُّ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا، عَنْ دَاوُدَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ جَرِيرٍ، قَالَ: بَايَعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى إِقَامِ الصَّلَاةِ، وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ، وَالنُّصْحِ لِكُلِّ مُسْلِمٍ " - قَالَ الشَّعْبِيُّ: وَكَانَ جَرِيرٌ فَطِنًا - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ فِيمَا اسْتَطَعْتُ.
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز قائم کرنے، زکاۃ ادا کرنے، اور ہر مسلمان کی خیرخواہی کرنے پر بیعت کی - شعبی کہتے ہیں: اور جریر ہوشیار تھے - میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! جس قدر مجھ سے ہو سکے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 2329]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 322، حدیث 2342»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 2329 in Urdu